اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے دوران چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔ عمران خان کو نیب کے حکم پر رینجرز نے القادر ٹرست کیس میں گرفتار کیا ہے۔ نیب کے مطابق عمران خان نے برطانیہ سے ملنے 190 ملین پاونڈز ایک پراپرٹی ٹائیکون کو دیئے۔
زرائع کے مطابق عمران خان کو ہائی کورٹ سے گرفتار کیا گیا۔ نیب حکام کے پاس عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹس موجود تھے۔ رینجرز کی بھاری نفری عمران خان کو گرفتار کر کے روانہ ہو گئی۔