ACROSS TT

News

موڈیز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ کر دیا، بلومبرگ

موڈیز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ کو سی اے اے 1 سے بڑھا کر بی 3 کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق مسلسل معاشی استحکام سے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا، بیرونی مالی خطرات میں کمی آئی، شرحِ سود میں کمی سے مالیاتی پوزیشن بہتر ہوئی، قرض ادائیگی کی استطاعت بڑھ گئی۔

Asim Munir returns to Tehran to mediate US-Iran war

Field Marshal Asim Munir traveled to Tehran on Monday for his third visit this year, meeting Iran's newly appointed military leadership as Pakistan works to revive stalled US-Iran talks. Iran's Foreign Ministry says bilateral ties between the two countries have reached one of their strongest stages.

Asim Munir to visit Tehran again as Pakistan mediates

Pakistan's Army Chief Asim Munir will travel to Tehran on Monday, Iran's Foreign Ministry says, in his third visit this year tied to US-Iran mediation efforts.

Supreme Court directs transfer of Imran Khan to Shifa International Hospital

The Supreme Court has ordered the transfer of Imran Khan from Adiala Jail to Shifa International Hospital for medical assessment and treatment, while directing that his health condition should not be used for political activity or media campaigning.

Saudi Arabia, Turkey and Pakistan sign Makkah Joint Defence Agreement

Saudi Arabia, Turkey and Pakistan have signed the Makkah Joint Defence Agreement at Al-Safa Palace, a trilateral pact under which an armed attack against any one of the three states will be regarded as an attack against them all.
ScienceHealth‎خسرے کی پیچیدہ ترین شکل اور جان لیوا بیماری (ایس ایس پی...

‎خسرے کی پیچیدہ ترین شکل اور جان لیوا بیماری (ایس ایس پی ای) کیوں اور کیسے ہوتی ہے؟

ایس ایس پی ای ایک نایاب اور جان لیوا دماغی بیماری ہے، اس کا تعلق خسرہ کے انفیکشن سے ہے اور یہ کہنا درست ہو گا کہ یہ خسرے کی پیچیدہ ترین شکل ہے۔

spot_img

ایس ایس پی ای ایک نایاب اور جان لیوا دماغی بیماری ہے، اس کا تعلق خسرہ کے انفیکشن سے ہے اور یہ کہنا درست ہو گا کہ یہ خسرے کی پیچیدہ ترین شکل ہے۔ اس بیماری کی وجہ بچپن میں خسرے کی ویکسین کا نہ لگنا ہے۔ ترقی یافتہ ممالک میں چونکہ موثر ویکسینیشن ہوتی ہے لہذا وہاں اس بیماری کی شرح بھی کم ہے۔ یہ بیماری عام طور پر بچوں اور نوجوانوں کو متاثر کرتی ہے جبکہ اس کا شکار ہونے والوں میں خواتین کی نسبت مردوں کی تعداد زیادہ ہے۔ وہ بچے جنہیں دو سال سے کم عمر میں خسرے کا انفیکشن ہوتا ہے، ان میں اس بیماری کے پیدا ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

سباکیوٹ سکلیروزنگ پیننسفالائٹس (ایس ایس پی ای) کا سبب میوٹینٹ میزلز وائرس ہوتا ہے جو کہ وائرس کی ایک تبدیل شدہ شکل ہے اور یہ اصل وائرس کی بہ نسبت زیادہ خطرناک ہوتا ہے کیونکہ اصل وائرس دماغ کو نقصان نہیں پہنچاتا جبکہ یہ وائرس مریض کے دماغ میں مستقل سکونت پذیر ہو جاتا ہے لیکن اس کے باوجود بیماری کی علامات خسرے کے ابتدائی انفیکشن کے ٹھیک ہو جانے کے کئی سال بعد ظاہر ہونا شروع ہوتی ہیں۔ عام طور پر بیس سال سے کم عمر افراد میں علامات ظاہر ہو جاتی ہیں اور علامات ظاہر ہونے کے بعد ایک سے تین سال کے اندر مریض کی موت واقع ہو جاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس بیماری کے چار مرحلے ہیں اور ہر مرحلہ پہلے سے زیادہ شدید اور سخت نوعیت کا ہوتا ہے۔ یہ وائرس سب سے پہلے مریض کے دماغ میں سوزش پیدا کرتا ہے جس سے دماغ کی بافتوں کو نقصان پہنچتا ہے اور نتیجتاً مریض کے مزاج، رویہ اور شخصیت میں تبدیلیاں پیدا ہوتی ہیں، وہ چڑچڑا ہو جاتا ہے اور اس کے ارتکاز میں کمی واقع ہوتی ہے جبکہ یادداشت اور علمی سرگرمیاں بھی متاثر ہوتی ہیں۔ اگلے مرحلہ میں وائرس دماغی خلیوں کو تباہ کرنا شروع کرتا ہے جس سے مریض کے پٹھے سخت ہو جاتے ہیں، اس کو دورے پڑنے لگتے ہیں جبکہ بولنے اور خوراک نگلنے میں مشکل ہوتی ہے یعنی ہم آہنگی نہیں رہتی۔ جب بیماری مزید بڑھتی ہے یعنی تیسرے مرحلہ میں پہنچتی ہے تو مریض کے دماغ میں زخم بن جاتے ہیں جس سے دماغ کی ساخت میں تبدیلی آ جاتی ہے اور دماغ کے مختلف حصوں کے درمیان سگنلز کی ترسیل میں بھی رکاوٹ پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہے جبکہ اس کا نتیجہ بےشمار اعصابی بیماریوں کی شکل میں سامنے آتا ہے، یادداشت اور نظر ختم ہو سکتی ہیں اور دوروں کی شدت میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔ آخری مرحلہ میں دماغ کے ایسے حصے جو دل اور پھیپھڑوں کو کنٹرول کرتے ہیں وہ تباہ ہو جاتے ہیں، مریض کومہ میں چلا جاتا ہے اور بالآخر اس کی موت واقع ہو جاتی ہے۔

بدقسمتی سے ابھی تک یہ لاعلاج بیماری ہے اور اس کی روک تھام کا واحد طریقہ یہی ہے کہ ایسی دوائیں استعمال کی جائیں جن سے مرض کی علامات کو کنٹرول اور مریض کے امیون سسٹم (دفاعی نظام) کو مضبوط کیا جا سکے اور مریض کی بہت زیادہ دیکھ بھال کی جائے۔ یہ بیماری خسرے کی بگڑی ہوئی اور پیچیدہ ترین شکل ہے۔ یہ بیماری ہر گز ڈیپریشن سے نہیں ہوتی۔ چند روز قبل لاہور میں اسی بیماری سے وفات پا جانے والے بچے “عمار” کے متعلق کچھ لوگوں کا یہ گمراہ کن مؤقف ہے کہ عمار کو ڈیپریشن کی وجہ سے یہ بیماری لاحق ہوئی حالانکہ اس بیماری کی وجوہات میں ڈیپریشن شامل نہیں ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق عمار سٹیج تھری یا فور (تیسرے یا چوتھے مرحلہ) کا مریض تھا، آخر یہ کیسے ممکن ہے کہ اس بات سے اس کے والدین لاعلم ہوں؟ یقیناً ڈاکٹرز نے والدین کو بچے (عمار) کی بیماری کی شدت اور اس کی ممکنہ وفات کے بارے میں آگاہ کیا ہو گا کیونکہ مرض کی اصل شدت یا نوعیت اور ممکنہ نتائج سے آگاہ کرنا ڈاکٹر کی ذمہ داری ہے۔ حیرت ہوتی ہے کہ ایک والد اپنے بچے کو ایسی خطرناک حالت میں چھوڑ کر فوجی تنصیبات اور ریاستی املاک پر حملہ کرنے کا سوچ بھی کیسے سکتا ہے، وہ کیسے اپنے بیٹے کو اس حالت میں چھوڑ کر ملکی قیادت کو دھمکیاں دے سکتا ہے جبکہ ہم سب جانتے ہیں کہ قوانین میں ایسے جرائم پر سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔

The contributor, Rukhsana Alam, has a PhD in Microbiology.

Read more

میاں نواز شریف! یہ ملک بہت بدل چکا ہے

مسلم لیگ ن کے لوگوں پر جب عتاب ٹوٹا تو وہ ’نیویں نیویں‘ ہو کر مزاحمت کے دور میں مفاہمت کا پرچم گیٹ نمبر 4 کے سامنے لہرانے لگے۔ بہت سوں نے وزارتیں سنبھالیں اور سلیوٹ کرنے ’بڑے گھر‘ پہنچ گئے۔ بہت سے لوگ کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر مظاہروں سے چوری چھپے منع کرتے رہے۔ بہت سے لوگ مریم نواز کو لیڈر تسیلم کرنے سے منکر رہے اور نواز شریف کی بیٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے۔

Celebrity sufferings

Reham Khan details her explosive marriage with Imran Khan and the challenges she endured during this difficult time.

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
spot_img

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.