جدہ/واشنگٹن—خبر رساں ایجنسی رائٹرز کیمطابق سعودی عرب ایک فوجی معاہدے کو حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے جس کے تحت اسرائیل کے ساتھ تعلقات بنانے کے بدلے میں امریکہ کو سعودی عرب کا کسی بھی جنگ یا حملہ کی صورت میں دفاع کرنا ہوگا۔
رائٹرز کیمطابق یہ ڈیل ابتدائی طور پر اس وقت مانگی گئی تھی جب جولائی 2022 میں امریکی صدر کے دورہ سعودی عرب کے دوران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور جو بائیڈن کے درمیان اس معاملے پر بات ہوئی تھی۔
ذرائع کیمطابق سعودی عرب فلسطینیوں کے لیے امن منصوبے کی حمایت کرتا ہے، لیکن اس بار وہ صرف فلسطینیوں کے لیے نہیں بلکہ سعودی عرب اپنے لیے بھی کچھ خاص کا خواہشمند ہے۔
رائٹرز کیمطابق اگر اسرائیل فلسطین کیساتھ تعلقات بہتر نہیں کرتا یا انکو رعاتیں نہیں دیتا تو اسکے باوجود پھر بھی سعودی عرب امریکہ کیساتھ اس فوجی معاہدے کو قائم کرنا چاہتا ہے۔