ضیا الحق کو صدر نہیں مانتا، بندوق کے زور پر کوئی صدر نہیں بن سکتا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

میں ضیا الحق کو صدر نہیں مانتا، بندوق کے زور پر کوئی صدر نہیں بن سکتا، اِس عدالت میں دوبارہ ضیا کو صدر مت کہیے گا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا فیض آباد دھرنا نظرِ ثانی کیس میں اعجاز الحق کے وکیل سے مکالمہ۔

Raaye dein

Tarjuma ho raha hai… 0 / 3 Asal tehreer parhein

A combined file photo shows former Pakistani president Muhammad Zia-ul-Haq (L) and incumbent Supreme Court of Pakistan Chief Justice Qazi Faez Isa (R). — FILE/THE THURSDAY TIMES
A combined file photo shows former Pakistani president Muhammad Zia-ul-Haq (L) and incumbent Supreme Court of Pakistan Chief Justice Qazi Faez Isa (R). — FILE/THE THURSDAY TIMES

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فیض آباد دھرنا نظرِ ثانی کیس کی سماعت کے دوران مسلم لیگ ضیا کے صدر اعجاز الحق کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ضیا الحق کو صدرِ پاکستان نہیں مانتا۔

فیض آباد دھرنا نظرِ ثانی کیس کے دوران جب اٹارنی جنرل نے بتایا کہ اعجاز الحق کے وکیل نے بھی نظرِ ثانی واپس لینے کیلئے بیانِ حلفی کے ساتھ جواب جمع کرانے کا کہا ہے تو اعجاز الحق کے وکیل نے اٹارنی جنرل کی بات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ میں نے نظرِ ثانی واپس لینے کا نہیں کہا۔

اعجاز الحق کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اعجاز الحق نے صرف اتنا کہا ہے کہ ان کا نام فیصلے سے حذف کیا جائے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ اعجاز الحق کا نام صرف انٹیلی جینس ایجنسیز کی رپورٹ کو قوٹ کرتے ہوئے لکھا گیا ورنہ فیصلے میں اعجاز الحق کا نام شامل نہیں ہے۔

اسی گفتگو کے دوران جب چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اعجاز الحق ایک آرمی چیف ضیا الحق کے بیٹے ہیں تو اعجاز الحق کے وکیل نے جواب دیا کہ ان کے والد صدرِ پاکستان بھی تھے، اعجاز الحق کے وکیل کی اس بات پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ”میں ضیا کو صدرِ پاکستان نہیں مانتا، بندوق کے زور پر کوئی صدر نہیں بن سکتا، اِس عدالت میں دوبارہ ضیا کو صدر مت کہیے گا“۔

سابق فوجی آمر ضیا الحق کے بیٹے اعجاز الحق کے وکیل نے کہا کہ آئین میں درج ہے کہ ضیا الحق صدر تھے، اِس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ ضیا الحق نے آئین میں لکھوایا تھا کہ میں پانچ سال کیلئے صدر ہوں۔

TT Court Reporter

Courts and the law, from The Thursday Times' court reporter.

More from this desk

The Thursday Times, every morning

The day’s stories that matter, the argument, and what readers read most, in one email before work.

Free. One click to stop, any time.

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

Published by Thursday Media International thursday.media