راولپنڈی (تھرسڈے ٹائمز) — پاکستان کی بری فوج کے دو ریٹائرڈ افسران میجر (ر) عادل فاروق راجہ اور کیپٹن (ر) حیدر رضا مہدی کو افواجِ پاکستان کے اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کے جرم میں سزائیں سنا دی گئی ہیں۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق دونوں ریٹائرڈ افسران کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے ذریعہ سزا سنائی گئی ہے جبکہ سزا کے تحت 21 نومبر 2023 سے دونوں ریٹائرڈ افسران کے رینکس ضبط کر لیے گئے ہیں۔
فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق میجر (ر) عادل فاروق راجہ کو 14 سال قید بامشقت جبکہ کیپٹن (ر) حیدر رضا مہدی کو 12 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔