ACROSS TT

News

Supreme court permits military courts to deliver verdicts for 85 accused

The Supreme Court's constitutional bench has permitted military courts to deliver verdicts for 85 accused individuals, conditional on the outcome of a pending case. Those eligible for leniency are to be released, while others will be transferred to prisons to serve their sentences.

سٹاک مارکیٹ میں تاریخی بلندی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 1 لاکھ 15 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی کا رجحان برقرار، سٹاک ایکسچینج میں 1 لاکھ 15 ہزار کی نفسیاتی حد عبور ہو گئی، بینچ مارک KSE ہنڈرڈ انڈیکس میں 991 سے زائد پوائنٹس اضافہ کے ساتھ سٹاک ایکسچینج 115172 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

Pakistan Stock Market KSE 100 Index crosses 115,000 in historic bull run

The Pakistan Stock Market celebrates a historic moment as the KSE 100 Index surpasses 115,000 points, showcasing investor confidence and robust market performance.

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو 85 ملزمان کے فیصلے سنانے کی اجازت دے دی

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ملٹری کورٹس کو 85 ملزمان کے فیصلے سنانے کی اجازت دے دی جو زیرِ التواء مقدمہ کے فیصلے سے مشروط ہونگے، جن ملزمان کو سزاؤں میں رعایت مل سکتی ہے وہ دیگر رہا کیا جائے، سزاؤں پر جیلوں میں منتقل کیا جائے۔

Donald Trump named TIME’s 2024 Person of the Year

Donald Trump’s historic political comeback earns him TIME’s 2024 Person of the Year, reshaping American and global politics with bold populist leadership.
Newsroomپولیس پاکستان میں پہلا اور عدلیہ تیسرا کرپٹ ترین ادارہ ہے، ٹرانسپیرنسی...

پولیس پاکستان میں پہلا اور عدلیہ تیسرا کرپٹ ترین ادارہ ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان

پاکستان میں پولیس کرپٹ ترین جبکہ عدلیہ تیسرا بڑا کرپٹ ادارہ ہے، سب سے زیادہ کرپٹ پولیس خیبرپختونخوا میں ہے، 47 فیصد پاکستانیوں کے مطابق کرپشن ملکی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

spot_img

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے کرپشن کے متعلق اپنے حالیہ سروے کی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق عدلیہ پاکستان کے تین بدعنوان ترین یعنی سب سے زیادہ کرپشن کرنے والے اداروں میں شامل ہے، عدلیہ میں رشوت کا اوسط خرچ سب سے زیادہ 25 ہزار 846 روپے ہے۔

سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پولیس سب سے زیادہ کرپشن کرنے والا ادارہ ہے، دوسرے نمبر پر ٹینڈر اینڈ کنٹریکٹ ڈیپارٹمنٹ ہے، تیسرے نمبر پر عدلیہ ہے، چوتھے نمبر پر صحت اور پانچویں نمبر پر تعلیم ہے جس کے بعد مقامی حکومتیں، لینڈ ایڈمنسٹریشن اینڈ کسٹم، ایکسائز اور انکم ٹیکس بالترتیب چھٹے، ساتویں اور آٹھویں کرپٹ ترین شعبے ہیں۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں اوسط رشوت سب سے زیادہ ایک لاکھ 62 ہزار روپے تک تھی، پنجاب میں اوسط شہری نے زیادہ سے زیادہ 21 ہزار 186 روپے رشوت ادا کی جو کہ پولیس کو دی گئی جبکہ بلوچستان میں صحت کی سہولیات کیلئے زیادہ سے زیادہ اوسط رشوت دی گئی جو کہ ایک لاکھ 60 ہزار روپے تھی۔

سروے کے مطابق 68 فیصد پاکستانیوں کو یقین ہے کہ نیب، ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ جیسے ادارے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال ہوتے ہیں جبکہ 60 فیصد پاکستانیوں کی یہ رائے ہے کہ نیب، ایف آئی اے، اے سی ای اور محتسب جیسے ادارے ختم ہو جانے چاہئیں کیونکہ یہ کرپشن کا خاتمہ کرنے میں ناکام رہے ہیں، 47 فیصد پاکستانی سمجھتے ہیں کہ کرپشن پاکستان کی ترقی کا راستہ روکنے کی بڑی وجہ ہے۔

رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ 75 فیصد پاکستانی سمجھتے ہیں کہ پرائیویٹ سیکٹر کے پاس بہت طاقت اور اثر و رسوخ ہے جس سے کرپشن ہوتی ہے، 36 فیصد شہری سمجھتے ہیں کہ انسدادِ بدعنوانی کے اداروں کا کردار غیر مؤثر رہا ہے، کرپشن کے بڑے مقدمات میں 40 فیصد میرٹ کی کمی ہے، پنجاب میں 47 فیصد لوگ سمجھتے ہیں کہ بیوروکریسی ریاستی اداروں کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال کرتی ہے اور یہ پاکستان میں کرپشن کی بڑی وجہ ہے۔

سروے رپورٹ کے مطابق سندھ میں 42 فیصد، خیبرپختونخوا میں 43 فیصد اور بلوچستان میں 47 فیصد افراد یہ سمجھتے ہیں کہ میرٹ پر کام نہیں ہوتے، 55 فیصلہ پاکستانیوں کی یہ رائے ہے کہ حکومت کو فوری طور پر سرکاری افسران کے اثاثوں کو اپنی ویب سائٹس پر ظاہر کرنا چاہیے جبکہ 45 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ احتساب عدالتوں کو کرپشن کے مقدمات 30 دنوں میں نبٹا دینے چاہئیں۔

قومی سطح پر 62 فیصد پاکستانیوں کی یہ رائے ہے کہ کرپشن اور غیر اخلاقی سرگرمیاں ماحولیاتی تباہی کی وجہ ہیں، 67 فیصد پاکستانی یہ سمجھتے ہیں کہ صوبائی اور مقامی حکومتیں ماحولیاتی پالیسیز تشکیل دیتے ہوئے ان خیالات کو اہمیت نہیں دیتی ہیں جبکہ پاکستان میں 76 فیصد شہریوں نے کبھی رائٹ ٹو انفارمیشن کے تحت کوئی درخواست نہیں دی۔

Read more

میاں نواز شریف! یہ ملک بہت بدل چکا ہے

مسلم لیگ ن کے لوگوں پر جب عتاب ٹوٹا تو وہ ’نیویں نیویں‘ ہو کر مزاحمت کے دور میں مفاہمت کا پرچم گیٹ نمبر 4 کے سامنے لہرانے لگے۔ بہت سوں نے وزارتیں سنبھالیں اور سلیوٹ کرنے ’بڑے گھر‘ پہنچ گئے۔ بہت سے لوگ کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر مظاہروں سے چوری چھپے منع کرتے رہے۔ بہت سے لوگ مریم نواز کو لیڈر تسیلم کرنے سے منکر رہے اور نواز شریف کی بیٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے۔

Celebrity sufferings

Reham Khan details her explosive marriage with Imran Khan and the challenges she endured during this difficult time.

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
spot_img

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

error: