سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، 66 ہزار کی نفسیاتی حد عبور ہو گئی

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، آج 66 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور ہو گئی، سٹاک ایکسچینج 66 ہزار 547 کی سطح پر پہنچ گیا، مجموعی طور پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 641 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی

Join the conversation

Translating from the Urdu… 0 of 2 Read the original

A file photo is shown of the Pakistan Stock Exchange at Islamabad. — FILE/THE THURSDAY TIMES
A file photo is shown of the Pakistan Stock Exchange at Islamabad. — FILE/THE THURSDAY TIMES
Listen to this articleسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، 66 ہزار کی نفسیاتی حد عبور ہو گئی1 min · device voice0:00 / 1:04

— سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ہو گئی، قریباً ساڑھے تین ماہ کے بعد سٹاک مارکیٹ نے بلند ترین سطح کا ریکارڈ توڑ دیا، ہنڈرڈ انڈیکس میں مجموعی طور پر 641 پوائنٹس اضافہ ہوا جبکہ سٹاک ایکسچینج 66 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا۔

سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز آغاز سے ہی مثبت رجحان رہا، کاروبار کا اختتام ہنڈرڈ انڈیکس میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہوا، ہنڈرڈ انڈیکس میں 641 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ سٹاک ایکسچینج 66 ہزار 547 کی سطح پر بند ہوا۔

انٹر بینک میں بدھ کے روز ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔

TT Business Desk

Economy, markets and business news from The Thursday Times' business desk.

More from this desk

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

Published by Thursday Media International thursday.media