ACROSS TT

News

Argentina stun England with dramatic late comeback to reach World Cup Final

Argentina scored twice in the final minutes to complete a dramatic 2-1 comeback over England in Atlanta and advance to a second consecutive FIFA World Cup final.

China now viewed more positively than the US in most countries, Pew finds

For the first time, more people view China favourably than the US across most of 36 countries surveyed, Pew Research Center finds, with more expressing confidence in Xi than Trump. The US leads China in just six countries. In Pakistan, 84% call China a reliable partner against 36% for the US.

پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار 17 ارب امریکی ڈالرز کا قرضہ قبل از وقت ادا کر دیا، مشیرِ خزانہ خرم شہزاد

پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار 4722 ارب روپے (تقریباً 17 امریکی ڈالرز) کا قرض مقررہ وقت سے پہلے ادا کر دیا۔ رواں مالی سال 2900 ارب روپے کی ادائیگیاں ہوئیں۔ ادا کیے گئے قرض میں 51 فیصد سٹیٹ بینک، 49 فیصد دیگر مالیاتی اداروں کا شامل ہے۔ مشیرِ خزانہ

امریکی ایف بی آئی نے جرائم پیشہ نیٹ ورک سے منسلک بھارتی شہری کیلئے مطلوب نوٹس جاری کر دیا

بھارتی شہری نِتیش کوشل کیلئے امریکی ایف بی آئی نے مطلوب نوٹس جاری کر دیا۔ ”آپریشن ہارڈ بال“ میں شامل تین میں سے ایک جرائم پیشہ نیٹ ورک (بھگوانپوریا) سے منسلک نِتیش کوشل کو مسلح و خطرناک شخص قرار دیتے ہوئے ریکٹیئرنگ جرائم پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

FBI issues wanted notice for Indian national linked to crime network

The FBI has issued a wanted notice for Nitish Kaushal, a 26-year-old Indian national alleged to be an enforcer for the Bhagwanpuria crime network, one of three India-based groups named in Operation Hard Ball. He is wanted on racketeering charges and considered armed and dangerous.
Newsroomتحریکِ انصاف آج بھی دہشتگردوں کے ساتھ کھڑی ہے، یہ آج بھی...

تحریکِ انصاف آج بھی دہشتگردوں کے ساتھ کھڑی ہے، یہ آج بھی 9 مئی والے ہیں، خواجہ آصف

پاکستان میں اقلیتوں کیخلاف بڑھتے حملے ہمارے لیے باعثِ شرمندگی ہیں، ذاتی جھگڑوں پر توہینِ مذہب کا الزام لگا کر قتل کیا جا رہا ہے، ملک جتنا ہمارا ہے اتنا اقلیتوں کا بھی ہے، تحریکِ انصاف آج بھی 9 مئی والی ہے اور دہشتگردوں کیساتھ کھڑی ہے۔

spot_img

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف آج بھی فوج کے خلاف دہشتگردوں کے ساتھ کھڑی ہے، یہ آج بھی 9 مئی والے ہیں، یہ لوگ کبھی پاؤں پکڑتے ہیں اور کبھی دھمکیوں پر اتر آتے ہیں، ان کا لیڈر عمران خان بھی پینترے بدلتا تھا، عمران خان کبھی جنرل باجوہ کو تاحیات ایکسٹینشن دیتا تھا اور کبھی اسی جنرل باجوہ کو گالیاں دیتا تھا۔

قومی اسمبلی میں سپیکر ایاز صادق کی زیرِ صدارت اجلاس کے دوران بجٹ پر بحث ہوئی جبکہ وزیرِ دفاع خواجہ آصف کو مائیک دیا گیا تو سنی اتحاد کونسل نے احتجاج شروع کر دیا، اپوزیشن کی جانب سے فاٹا آپریشن بند کرو، خیبرپختونخوا آپریشن نامنظور اور ملٹری آپریشن نامنظور کے نعرے لگائے گئے۔

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ تحریکِ انصاف آج بھی فوج کے خلاف دہشتگردوں کے ساتھ کھڑی ہے، احتجاج کر کے یہ فوج اور شہداء کے خلاف کھڑے ہو گئے ہیں، یہ آج بھی 9 مئی پر کھڑے ہیں، تحریکِ انصاف کا یہ کہنا ان کی جعلسازی ہے کہ فوج، ملک اور شہداء ہمارے ہیں، یہ آج بھی اور کل بھی 9 مئی والے ہی ہیں، یہ اپنے مفادات کیلئے پینترے بدلتے ہیں، کبھی ترلے کرتے ہیں، کبھی پاؤں پڑتے ہیں اور کبھی گالیاں دیتے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ بلیک میلنگ ہو رہی ہے، یہ ہمیں گالیاں نکال رہے ہیں، ابھی کل والی گالی کا مسئلہ حل نہیں ہوا اور یہ آج مزید گالیاں دے رہے ہیں، یہ صرف اپنی سیاست کے ساتھ ہیں، یہ پاکستان اور آئین کے ساتھ نہیں ہیں، یہ اپنا اصل چہرہ دکھا رہے ہیں، یہ اپنی اصل اوقات دکھا رہے ہیں، یہاں گالیاں دی جا رہی ہیں، یہ صرف اپنی سیاست بچا رہے ہیں۔

راہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ آصف نے کہا کہ ان کا جو لیڈر عمران خان جیل کے اندر ہے وہ بھی پینترے بدلتا تھا، کبھی وہ جنرل (ر) قمر باجوہ کو تاحیات ایکسٹینشن دیتا تھا تو کبھی اسی جنرل (ر) قمر باجوہ کو گالیاں نکالتا تھا، ان کی جماعت کے لوگ ہم سے ٹکٹ مانگتے تھے، جب ہم نے ٹکٹ نہیں دیا تو آج یہاں کھڑے ہو کر دہشتگردوں کے حق میں احتجاج کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کیلئے اٹھنے والی آواز کا گلا گھونٹا جا رہا ہے، اقلیتوں کا کبھی سوات، کبھی سرگودھا اور کبھی فیصل آباد میں قتل ہوتا ہے، مذہب کے نام پر خون بہانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ایوان کو اس مسئلہ پر متفق اور متحد ہو کر ایک مضبوط مؤقف اختیار کرنا چاہیے، پاکستان میں مسلمانوں کے چھوٹے فرقے اور کوئی مذہبی اقلیت محفوظ نہیں ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کے خلاف بڑھتے ہوئے حملے ہمارے لیے باعثِ شرمندگی ہیں، اس پر سب کا اتفاقِ رائے ہونا چاہیے، یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس پر کسی کا بھی اختلاف نہیں ہو گا، یہاں اقلیتوں کو قتل کیا جا رہا ہے، یہ ایک انتہائی حساس معاملہ ہے، ہم اس کی وجہ سے شرمندہ ہو رہے ہیں، پاکستان میں کوئی مذہبی اقلیت محفوظ نہیں، ہم مسلمانوں کے اندر جو چھوٹے فرقے ہیں وہ بھی محفوظ نہیں ہیں۔

راہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ ایسی بات ہے کہ ہم سب کو شرمسار ہونا چاہیے مگر تحریکِ انصاف کو شرم و حیا نہیں آ رہی ہے، ہم ایک قرارداد لانا چاہتے ہیں تاکہ اقلیتیں محفوظ رہ سکیں، یہ ملک پاکستان سب کا ہے، جب اس موضوع پر ایوان میں بات کی جا رہی ہے تو اپوزیشن والے اس موضوع کا گلا گھونٹ رہے ہیں، یہ اپنے ذاتی مفادات کا تحفظ کر رہے ہیں، اقلیتوں کے قتل کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، ہمارا مذہب بھی اس کی اجازت نہیں دیتا، لوگ ذاتی جھگڑوں پر توہینِ مذہب کا الزام لگا کر لوگوں کو قتل کر رہے ہیں۔

وزیرِ دفاع نے کہا کہ گزشتہ روز ایپکس کمیٹی نے ’’عزمِ استحکام آپریشن‘‘ کی اجازت دی، سب کو معلوم ہے کہ آرمی پبلک سکول کے سانحہ کے بعد ایپکس کمیٹی بنائی گئی تھی اور اس میں تحریکِ انصاف بھی شامل تھی، ہم اس کو بحال کر رہے ہیں، اس کو کابینہ میں لے کر جا رہے ہیں، ہم اسے ایوان میں بھی لے کر آئیں گے، ہم کوئی ایسا کام نہیں کریں گے کہ اس کو نشانہ بنایا جا سکے، اپوزیشن کو اعتراض ہے تو جب یہ مسئلہ ایوان میں آئے گا تب بھی اس پر بول سکتے ہیں مگر یہ لوگ اپنی سیاسی اوقات دکھاتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز میٹنگ میں وزیرِ اعلٰی خیبرپختونخوا بھی موجود تھے، ان کے سامنے سب بات ہوئی مگر آج یہ لوگ احتجاج کر کے دہشتگردوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Read more

میاں نواز شریف! یہ ملک بہت بدل چکا ہے

مسلم لیگ ن کے لوگوں پر جب عتاب ٹوٹا تو وہ ’نیویں نیویں‘ ہو کر مزاحمت کے دور میں مفاہمت کا پرچم گیٹ نمبر 4 کے سامنے لہرانے لگے۔ بہت سوں نے وزارتیں سنبھالیں اور سلیوٹ کرنے ’بڑے گھر‘ پہنچ گئے۔ بہت سے لوگ کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر مظاہروں سے چوری چھپے منع کرتے رہے۔ بہت سے لوگ مریم نواز کو لیڈر تسیلم کرنے سے منکر رہے اور نواز شریف کی بیٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے۔

Celebrity sufferings

Reham Khan details her explosive marriage with Imran Khan and the challenges she endured during this difficult time.

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
spot_img

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.