افغانستان کی زمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے، وزیراعظم شہباز شریف

افغانستان کی زمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ ریاستی دہشتگردی کی کھل کر مذمت کرنا ہو گی، فلسطین پر جاری اسرائیلی مظالم کا سلسلہ بند اور فلسطینیوں کو ان کا حقِ آزادی ملنا چاہیے، پاکستان القدس دارالحکومت کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست کا مطالبہ کرتا ہے۔

Join the conversation

Translating from the Urdu… 0 of 3 Read the original

A file photo is shown of incumbent prime minister of Pakistan, Shehbaz Sharif addressing during SCO meeting in Tajikistan. — FILE/THE THURSDAY TIMES
A file photo is shown of incumbent prime minister of Pakistan, Shehbaz Sharif addressing during SCO meeting in Tajikistan. — FILE/THE THURSDAY TIMES
Listen to this articleافغانستان کی زمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے، وزیراعظم شہباز شریف3 min · device voice0:00 / 3:16

— وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے محلِ وقوع کے اعتبار سے تجارت کی اہم گزرگاہ ہے، افغانستان دہشتگردی کے خلاف مؤثر اقدامات کرے، افغانستان کی زمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے، افغانستان میں امن کا قیام ہمارا مشترکہ ہدف ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے مخاطب ہو کر خوشی ہورہی ہے، شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کی چیئر کی حیثیت سے قازقستان نے بہترین کردار ادا کیا ہے، شنگھائی تعاون تنظیم خطہ کے عوام کی سماجی ومعاشی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے چیلنجز مشترکہ ہیں اور ہمیں مل کر ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنا ہے، خطہ میں امن و سلامتی کیلئے شنگھائی تعاون تنظیم کا کردار اہم ہے، ہمیں خطہ کے روشن مستقبل کیلئے خود کو جغرافیائی اور سیاسی محاذ آرائی سے آزاد کرنا ہو گا، وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن رکن ممالک کے درمیان مقامی کرنسی کے استعمال کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن ترقیاتی منصوبوں کیلئے متبادل فنڈنگ کا طریقہ کار وضع کرے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اپنے محلِ وقوع کے اعتبار سے تجارت کی اہم گزرگاہ ہے، افغانستان دہشتگردی کے خلاف مؤثر اقدامات کرے، افغانستان کی زمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے، افغانستان میں امن کا قیام ہمارا مشترکہ ہدف ہے اور اس کیلئے افغانستان کی عبوری حکومت سے بامعنی بات چیت کرنا ہو گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ریاستی دہشتگردی کی کھل کر مذمت کرنا ہو گی، اقوامِ متحدہ کی قراردادیں تصفیہ طلب مسائل کے حل کیلئے موجود ہیں، فلسطین پر جاری مظالم کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، فلسطینیوں کو ان کا حقِ آزادی ملنا چاہیے، پاکستان القدس دارالحکومت کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست کا مطالبہ کرتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کیلئے گزشتہ روز تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے سے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ پہنچے تھے، اس سے ایک روز قبل وزیراعظم شہباز شریف تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچے تھے جہاں تاجکستان کے وزیراعظم نے ان کا استقبال کیا تھا جبکہ بعدازاں قصرِ ملت پہنچنے پر تاجکستان کے صدر نے وزیراعظم کا استقبال کیا تھا اور تاجکستان کی مسلح افواج کے دستوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات بھی ہوئی جس میں دونوں راہنماؤں کے مابین باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہِ خیال ہوا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے ولادیمیر پیوٹن کو پانچویں بار روسی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

TT News Desk

News from The Thursday Times' news desk.

More from this desk

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

Published by Thursday Media International thursday.media