لندن (تھرسڈے ٹائمز) — تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان جو آکسفورڈ یونیورسٹی کے سابق طالب علم ہیں، نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے عہدے کے لیے امیدوار بننے کا اعلان کر دیا ہے۔
عمران خان یہ قدم اس وقت اٹھایا جب وہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور کرپشن سمیت مختلف قانونی مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ عمران خان پر لگائے گئے الزامات سیاسی طور پر بنائے گئے ہیں۔ عمران خان پہلے بھی 2005 سے 2014 تک برڈفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
عمران خان کے آکسفورڈ یونیورسٹی کے عہدے کا امیدوار بننے کا اعلان انکے ساتھی زلفی بخاری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا، “عمران خان کی ہدایت پر آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے انتخاب 2024 کے لیے ان کا درخواست فارم جمع کرا دیا گیا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “ہم ایک تاریخی مہم کے لیے سب کی حمایت کے منتظر ہیں”۔
As per Imran Khan’s instructions, his application form to Oxford University Chancellor Election 2024 has been submitted. We look forward to everyone’s support for a historic campaign.
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) August 18, 2024
آکسفورٹ یونیورسٹی چانسلر کا انتخاب یونیورسٹی کے کنووکیشن کے اراکین کرتے ہیں، جن میں یونیورسٹی کے سابق طلباء شامل ہیں۔ ایک امیدوار کو نامزد کرنے کے لیے کنووکیشن کے دو اراکین کی حمایت درکار ہوتی ہے۔ چانسلر کا کردار زیادہ تر علامتی ہوتا ہے اور عام طور پر اس عہدے کے لیے ایسے افراد کا انتخاب کیا جاتا ہے جنہوں نے عوامی زندگی، تعلیمی میدان یا اپنی مہارت کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دی ہوں۔
عمران خان، جو کہ آکسفورڈ کے سابق طالب علم ہیں، نے آٹھ سال تک برڈفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے طور پر خدمات انجام دیں اور پاکستان کو 1992 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں فتح دلائی۔
عمران خان کا مقابلہ ایلیش انجیولینی سے ہے جو اسکاٹ لینڈ کی سابق لارڈ ایڈووکیٹ اور سینٹ ہیوز کالج کی پرنسپل ہیں۔ اسکے علاوہ اس عہدہ کیلئے مارگریٹ کیسلی ہیفرڈ بھی میدان میں ہیں جو شیکسپیئرز گلوب کی سابق چیئرپرسن ہیں۔ نامزدگیوں کا اختتام اتوار کو ہوگا اور ووٹنگ 28 اکتوبر کو متوقع ہے۔