مسلم لیگ (ن) ہی عوام کو مہنگائی و بجلی کے بھاری بِلز سے نجات دلائے گی، نواز شریف

مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جو مشکل ترین حالات میں عوام کو ریلیف دینا جانتی ہے، پی ٹی آئی کی ناقص پالیسیز نے ملک کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلا، مسلم لیگ (ن) عوام کو مہنگائی و بجلی کے بھاری بِلز سے نجات دلائے گی اور معیشت کی مضبوطی کیلئے جو بھی کرنا پڑا کرے گی۔

Join the conversation

Translating from the Urdu… 0 of 2 Read the original

A file photo is shown of PML(N) president & ex prime minister Nawaz Sharif. — FILE/THE THURSDAY TIMES
A file photo is shown of PML(N) president & ex prime minister Nawaz Sharif. — FILE/THE THURSDAY TIMES
Listen to this articleمسلم لیگ (ن) ہی عوام کو مہنگائی و بجلی کے بھاری بِلز سے نجات دلائے گی، نواز شریف2 min · device voice0:00 / 1:52

لاہور (تھرسڈے ٹائمز — سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی عوام کو مہنگائی اور بھاری بِلز سے نجات دلائے گی، ملکی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے جو بھی کرنا پڑا وہ کریں گے۔

صدرِ پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی زیرِ صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس لاہور میں ماڈل ٹاؤن مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرِ اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف سمیت جماعت کے اہم راہنما شریک ہوئے۔

اس موقع پر قائدِ مسلم لیگ نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) پاکستان میں وہ واحد جماعت ہے جو مشکل ترین حالات میں عوام کو ریلیف دینا جانتی ہے، ہماری ترجیح ملکی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے اور اس کیلئے ہمیں جو کچھ بھی کرنا پڑا وہ کریں گے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی (پاکستان تحریکِ انصاف) کی ناقص پالیسیز نے پاکستان کو بجلی کے بھاری بِلز اور مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا، ایسا کب تک ہوتا رہے گا کہ ہم کام کریں اور دوسرا کوئی آ کر پاکستان کی ترقی کو روک دے اور غلط فیصلوں سے ملکی ترقی و خوشحالی کو روند ڈالے؟

مسلم لیگ کے سپریم لیڈر نواز شریف نے کہا کہ بجلی کے بھاری بِلز سے نجات اور ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے جو بھی کرنا پڑا وہ کریں گے، گھریلو صارفین کے بعد صنعتی صارفین کیلئے بھی ریلیف تلاش کر رہے ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی عوام کو مہنگائی اور بھاری بِلز سے نجات دلائے گی۔

TT News Desk

News from The Thursday Times' news desk.

More from this desk

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

Published by Thursday Media International thursday.media