اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، اور بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس نے 95 ہزار پوائنٹس کی تاریخی حد کو دوبارہ عبور کر لیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس میں بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس 125.55 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 95,300 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس میں 0.13 فیصد اضافے کی نشاندہی ہوتی ہے۔ دن کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 95,307.91 رہی، جبکہ کم ترین سطح 94,620.44 پوائنٹس پر ریکارڈ کی گئی۔ اس روز تقریباً 182,406,262 حصص کا کاروبار ہوا، جس کی کل مالی قدر 7,005,823,985 روپے رہی۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اس تاریخی اضافے سے ظاہر ہوتا ہے کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد ملکی معیشت اور معاشی پالیسیوں پر مسلسل بڑھ رہا ہے۔ یہ رجحان نہ صرف مارکیٹ میں استحکام کی علامت ہے بلکہ ملکی معیشت کے لیے بھی ایک مثبت پیغام ہے، جو سرمایہ کاروں کے لیے بہتر مواقع فراہم کر رہا ہے۔