عمران خان کی اہلیہ نے سعودی عرب پر پی ٹی آئی حکومت ختم کرنے کا الزام لگا دیا

عمران خان کی اہلیہ نے سعودی عرب پر پی ٹی آئی حکومت ختم کرنے کا الزام لگا دیا۔ سعودی عرب نے جنرل باجوہ کو فون کال کر کے عمران خان سے متعلق کہا ’’ہم اِس مُلک میں شریعت کا نظام ختم کرنا چاہتے ہیں اور تم شریعت کے ٹھیکیداروں کو لے آئے، ہمیں یہ نہیں چاہیے‘‘۔

Translating from the Urdu… 0 of 2 Read the original

A montage is shown of former Pakistani first lady Bushra Bibi (L), Saudi crown prince Mohammad bin Salman (C), and the incarcerated former Pakistani prime minister, Imran Khan (R). — MONTAGE/THE THURSDAY TIMES
A montage is shown of former Pakistani first lady Bushra Bibi (L), Saudi crown prince Mohammad bin Salman (C), and the incarcerated former Pakistani prime minister, Imran Khan (R). — MONTAGE/THE THURSDAY TIMES

پشاور (تھرسڈے ٹائمز) — سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سعودی عرب پر عمران خان کی حکومت (پی ٹی آئی حکومت) ختم کرنے کا الزام لگا دیا۔

سبق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان جب بطور وزیراعظم سعودی عرب کے دورہ سے واپس آئے تو اُس وقت کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عرب کی جانب سے فون کال کر کے کہا گیا کہ ’’یہ تم کیا اٹھا کر لے آئے؟ ہم تو اِس مُلک (پاکستان) میں شریعت کا نظام ختم کرنا چاہتے ہیں اور تم شریعت کے ٹھیکیداروں کو لے آئے ہو، ہمیں یہ نہیں چاہیے‘‘۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سعودی عرب کے خلاف سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کہا گیا کہ ان فون کالز کے بعد پاکستان میں عمران خان اور ان کی اہلیہ (بشری بی بی) کے خلاف گند اچھالنا شروع کر دیا گیا اور عمران خان کو یہودیوں کا ایجنٹ کہنا بھی شروع کر دیا گیا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں بشری بی بی نے مزید کہا کہ یہ باتیں عمران خان نے کبھی عوام کے سامنے بیان نہیں کیں، جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور ان کی فیملی نے یہ باتیں کسی کو بتائیں اور پھر یہ باتیں عمران خان تک پہنچ گئیں جبکہ اداروں کی جانب سے بھی عمران خان کو بتایا گیا کہ انہیں مدینہ کی سرزمین پر ننگے پاؤں چلنے کی سزا دی جا رہی ہے۔∎

TT Staff Reporter

Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.

More from this desk

The Thursday Times, every morning

The day’s stories that matter, the argument, and what readers read most, in one email before work.

Free. One click to stop, any time.

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

The Thursday Times is published by Thursday Media International