پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم: 1 لاکھ پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کردی۔ 100 انڈیکس نے تاریخ میں پہلی مرتبہ لاکھ پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلیا۔ کاروباری دن کے آغاز میں ہی زبردست تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس نے 1 لاکھ 368 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ کر ایک نئی بلندی کو چھولیا۔

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج تاریخ رقم ہو گئی ہے، جہاں بینچ مارک KSE ہنڈرڈ انڈیکس نے ایک لاکھ پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلیا۔

کاروباری دن کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔ ابتدائی لمحات میں انڈیکس 790 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔ دن کے دوران انڈیکس میں مزید استحکام دیکھا گیا، اور یہ 1 ہزار 98 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 368 پوائنٹس تک پہنچ گیا، جبکہ ایک موقع پر 1 لاکھ 540 پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی دیکھی گئی۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 99 ہزار 269 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، لیکن آج کے دن کے دوران اس میں نمایاں اضافہ ہوا۔ کاروباری حجم بھی غیرمعمولی رہا، اور اب تک 31 کروڑ 66 لاکھ 25 ہزار 626 حصص کا لین دین ہو چکا ہے، جس کی مجموعی مالیت 12 ارب 40 کروڑ 71 لاکھ 47 ہزار 228 روپے رہی۔

معاشی ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ کی یہ کارکردگی نہ صرف سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے بلکہ ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ایک مثبت اشارہ بھی ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں یہ ریکارڈ تیزی قومی اور بین الاقوامی سطح پر سرمایہ کاروں کے لیے اہم پیش رفت کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

خبریں

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

More from The Thursday Times

error: