تحریکِ انصاف نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا

عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا کہہ دیا ہے، جوڈیشل کمیشن کا اعلان نہ ہونے کی صورت میں مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے، تحریکِ انصاف کو کسی بیرونی مدد کا انتظار نہیں ہے، عمران خان اپنا مقدمہ پاکستانی عدالتوں میں ہی لڑیں گے۔

Translating from the Urdu… 0 of 2 Read the original

A file photo is shown of former prime minister and PTI founder Imran Khan. — FILE/THE THURSDAY TIMES
A file photo is shown of former prime minister and PTI founder Imran Khan. — FILE/THE THURSDAY TIMES

راولپنڈی (تھرسڈے ٹائمز) — پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے راہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آج جیل میں عمران خان (سابق چیئرمین تحریکِ انصاف) نے حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کا اعلان نہ کرنے پر مذاکرات ختم کرنے کا کہہ دیا ہے، تحریکِ انصاف کی خواہش تھی کہ مذاکرات ہوں اور مذاکرات کامیاب ہوں تاہم حکومت کی طرف سے تعاون نہ کرنے پر مذاکرات ختم کر دیئے گئے ہیں۔

راہنما تحریکِ انصاف اور رکنِ قومی اسمبلی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا اعلان نہ ہونے کی صورت میں مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے، مذاکرات 3 ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن بننے کی صورت میں ہی کیے جا سکتے ہیں، عمران خان (سابق وزیراعظم) کا کہنا ہے کہ حکومت کو وقت دیا تھا کہ وہ جوڈیشل کمیشن بنائے لیکن انہوں نے ہمارے مطالبات پر کوئی پیش رفت نہیں دکھائی لہٰذا آج کے بعد کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان (پاکستان تحریکِ انصاف کے سابق چیئرمین) کی ہدایت پر تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر جدوجہد کریں گے اور آئین و قانون کے تحت اپنی کوشش جاری رکھیں گے، تحریکِ انصاف کو کسی بیرونی مدد کا انتظار نہیں ہے، عمران خان اپنا مقدمہ پاکستانی عدالتوں میں ہی لڑیں گے اور پاکستانی عدالتوں سے ہی ریلیف لے کر باہر آئیں گے۔

TT Staff Reporter

Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.

More from this desk

The Thursday Times, every morning

The day’s stories that matter, the argument, and what readers read most, in one email before work.

Free. One click to stop, any time.

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.