پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس نے 118,000 پوائنٹس کی سطح عبور کر لی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان، سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس نے 118,000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر لی۔ مجموعی طور پر انڈیکس میں 932 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — (پی ایس ایکس) میں بدھ کو سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی کے باعث زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 932.75 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 118,000 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور کر گیا۔ کاروباری دن کے دوران انڈیکس نے 117,977.56 پوائنٹس کی بلند ترین سطح جبکہ کم ترین سطح 116,882.80 پوائنٹس ریکارڈ کی۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری دن کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے بینکاری، توانائی اور سیمنٹ کے شعبوں میں نمایاں خریداری دیکھنے میں آئی جس سے مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا۔ مجموعی طور پر 28 کروڑ 23 لاکھ 65 ہزار 95 حصص کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 23 ارب 5 کروڑ 54 لاکھ 80 ہزار 55 روپے رہی۔

گزشتہ روز مارکیٹ 117,001.09 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی، تاہم آج سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد اور معاشی استحکام کی توقعات کے باعث انڈیکس میں 0.8 فیصد اضافہ ہوا۔ معاشی ماہرین کے مطابق انڈیکس کا 118,000 پوائنٹس کی سطح عبور کرنا سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافے کی واضح علامت ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حالیہ معاشی اصلاحات اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی جانب سے پاکستان کو فراہم کردہ مثبت اشاروں نے بھی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کیا ہے۔ اس کے علاوہ رواں ہفتے سرمایہ کاروں کی توجہ آئندہ معاشی پالیسیوں اور حکومت کے مالیاتی اقدامات پر مرکوز رہے گی۔

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

خبریں

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

More from The Thursday Times

error: