وزیراعظم شہباز شریف آج وائٹ ہاؤس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج وائٹ ہاؤس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات کریں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات، تجارت اور علاقائی سکیورٹی کے معاملات زیرِ غور آئیں گے۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بھی اس ملاقات میں ممکنہ شرکت متوقع ہے۔

Raaye dein

Tarjuma ho raha hai… 0 / 3 Asal tehreer parhein

A combine photo is shown of U.S. president Donald Trump (L) and Pakistani prime minister Shehbaz Sharif (R). — THE THURSDAY TIMES
A combine photo is shown of U.S. president Donald Trump (L) and Pakistani prime minister Shehbaz Sharif (R). — THE THURSDAY TIMES

— وزیراعظم پاکستان شہباز شریف آج وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات اوول آفس میں دوپہر ساڑھے چار بجے، پاکستانی وقت (رات 1.30 بجے) متوقع ہے اور اسے “کلوزڈ پریس” قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ اس اہم ملاقات میں شریک ہو سکتے ہیں۔ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارتی امور، علاقائی اور عالمی سکیورٹی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں نئی حرارت دیکھی جا رہی ہے اور دونوں ممالک باہمی تعاون کو فروغ دینے کیلئے اعلیٰ سطحی رابطوں میں مصروف ہیں۔

TT News Desk

News from The Thursday Times' news desk.

More from this desk

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

Published by Thursday Media International thursday.media