بلوچستان میں دہشتگرد حملوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابلِ تردید شواہد موجود ہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی

پوری دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ بلوچستان میں ہونے والے دہشتگرد حملوں میں بھارت پوری طرح ملوث ہے، ان حملوں کی منصوبہ بندی اور پشت پناہی میں بھی بھارت شامل ہے، اور پاکستان کے پاس اس حوالے سے ناقابلِ تردید شواہد موجود ہیں جو عالمی برادری کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔

کوئٹہ (تھرسڈے ٹائمز) — وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والے حالیہ دہشتگرد حملوں میں بھارت پوری طرح ملوث ہے اور ان حملوں کی منصوبہ بندی اور پشت پناہی میں بھی بھارت کا براہِ راست کردار شامل رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس بھارت کی دہشتگردی میں شمولیت کے ناقابلِ تردید شواہد موجود ہیں، جو عالمی برادری کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشتگردوں نے پولیس یونٹس، فرنٹیئر کور کی تنصیبات، سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں اور شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے کی منظم کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت اور مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں تمام حملے ناکام بنا دیے گئے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ان حملوں کی نوعیت، بیک وقت مختلف مقامات پر کارروائیاں اور دہشتگردوں کی منصوبہ بندی اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ یہ کارروائیاں مقامی نہیں بلکہ بیرونی سرپرستی کے تحت کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور عوام کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور دہشتگردی کے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

وزیر داخلہ نے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچائی جائے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان عالمی سطح پر بھارت کے کردار کو بے نقاب کرے گا اور بین الاقوامی برادری کو شواہد کے ساتھ آگاہ کیا جائے گا۔

خبریں

More from The Thursday Times

More from The Thursday Times

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

error: