The Thursday Times’ Pakistani news section dives into the pulse of Pakistani politics, offering sharp analysis and timely updates on the decisions and debates shaping the nation’s future, from the corridors of power to grassroots movements.
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول پر لیوی بڑھا کر 300 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔ حکومتی اعلامیے کے مطابق اس فیصلے سے ماہانہ تقریباً 9 ارب روپے کی بچت ہو گی اور عام صارفین کے زیر استعمال ایندھن، پبلک ٹرانسپورٹ اور فضائی کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
عمران خان کو 2030 سے قبل ریلیف نہیں مل سکتا، نو مئی ریاست سے بغاوت تھی۔ جسٹس ثاقب نثار و دیگر ججز نے پاکستان کے جوڈیشل سسٹم کا ڈھانچہ تباہ کیا۔ میں ایک جج پر نظریں جمائے بیٹھا ہوں، مناسب وقت پر آگے بڑھوں گا۔
امریکی محکمہ خارجہ نے بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور اُس کے ذیلی گروہ ’’مجید بریگیڈ‘‘ کو غیر ملکی دہشتگرد تنظیم (ایف ٹی او) قرار دے دیا۔ مجید بریگیڈ کو بی ایل اے کے پہلے سے موجود خصوصی عالمی دہشتگرد (ایس ڈی جی ٹی) درجہ میں بطور عرف شامل کر دیا گیا۔
The Trump administration has designated the BLA and its alias, the Majeed Brigade, as Foreign Terrorist Organisations, citing their role in deadly attacks in Pakistan since 2019 including a 2025 train hijacking which killed 31 people.
بھارتی ائیر چیف کی پریس کانفرنس کے سرکاری اعلامیہ میں پاکستانی طیاروں کی تباہی، اقسام یا ماخذ کا ذکر غائب، ایس 400 کے کردار کا حوالہ بھی نہیں، جنگی محاذ کے دعوؤں کی جگہ فضائی طاقت کا معمولی بیان — یہ خاموشی پاکستانی تردید کو چیلنج کرنے سے گریز کرتی ہے۔
بھارت کی کسی بھی جارحیت یا پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر فوری اور مؤثر جواب دیا جائے گا، اور کسی بھی ممکنہ کشیدگی کی ذمہ داری مکمل طور پر بھارتی قیادت پر عائد ہوگی۔ دفترِ خارجہ نے بھارتی وزارتِ خارجہ کے الزامات کو "غیر سنجیدہ" اور "حقائق مسخ کرنے کی عادت" قرار دیتے ہوئے مسترد کیا، ساتھ ہی بھارت کے "ایٹمی بلیک میلنگ" کے بیانیے کو گمراہ کن اور بے بنیاد قرار دیا۔
واشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا بھارتی دوغلی پالیسیوں، مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں، اور پاک امریکہ تعلقات میں نئی پیش رفت پر دو ٹوک مؤقف۔ پاکستان ہر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا، بیرون ملک پاکستانی "برین گین" ہیں، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، امریکہ کے ساتھ ممکنہ تجارتی معاہدہ بھاری سرمایہ کاری کا باعث بنے گا۔
آرمینیا اور آذربائیجان نے امریکی ثالثی سے طے پانے والے معاہدے کے ذریعےدہائیوں پرانی دشمنی ختم کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام کیلئے مشترکہ طور پر نامزد کردیا۔ اس سے قبل پاکستان بھی بھارت کے ساتھ کشیدگی ختم کرانے پر ٹرمپ کو نوبل انعام کیلئے نامزد کر چکا ہے۔
Armenia and Azerbaijan end decades of war with a US-brokered deal. Both nations jointly nominate Trump for the Nobel Peace Prize. Pakistan has also endorsed Trump for his role in defusing tensions with India.
ایران کے خلاف حالیہ اسرائیلی جارحیت کے دوران پاکستانی حمایت پر دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہیں۔ اسرائیل خطہ کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ایجنڈا پر عمل پیرا ہے۔
Pakistan's government launches a crackdown on sugar hoarders by placing their names on the Exit Control List and pledges strict market controls as prices climb past Rs. 170 per kg while importing 500,000 tons to stabilise supply and blame shifts to climate and commercial demand.
جدید سفری سہولیات سے آراستہ 1100 ائیر کنڈیشنڈ اور CCTV مانیٹرڈ الیکٹرک بسوں میں وہیل چیئرز کیلئے بلٹ اِن ریمپس بھی ہوں گے۔ جنوبی ایشیاء کا پہلا آٹونومس ریل ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم بیک وقت 300 مسافروں کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
پہلگام کے حملہ آور پاکستان سے نہیں آئے تھے، بھارتی حکومت کے پاس پاکستان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود نہیں، عین ممکن ہے حملہ آور مقامی دہشتگرد ہوں، بھارتی حکومت آپریشن سندور کے نقصانات چھپا رہی ہے۔
پی ٹی آئی حکومت مزید 6 ماہ رہتی تو ملک دیوالیہ ہو جاتا، اللّٰه نے ہمیں موقع دیا اور ڈیفالٹ کا تصور دفن ہوا، چائے کے کپ کیلئے کابل جا کر ملک دوبارہ دہشتگردی کی دلدل میں دھکیلا گیا، بھارت خود کو خطہ کا چودھری سمجھتا تھا، اُس کا تکبر خاک میں مل گیا۔