لاہور دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل، نیویارک، لندن اور برلن سے زیادہ محفوظ قرار

عالمی ادارے نمبیو کی 2025 رپورٹ میں لاہور کو دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل کر لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق، لاہوراب نیویارک، لندن اور برلن جیسے بڑے شہروں سے بھی زیادہ محفوظ قرار۔

لاہور (تھرسڈے ٹائمز)عالمی ادارے نمبیو کی جانب سے جاری کردہ 2025 کرائم اینڈ سیفٹی انڈیکس میں لاہور نے دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں شاندار مقام حاصل کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، لاہور کو عالمی کرائم انڈیکس میں 37 ویں اور محفوظ ترین شہروں میں 63 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ یہ پیش رفت شہر میں جرائم کے شرح میں نمایاں کمی کی عکاسی کرتی ہے اور لاہور کو نیویارک، لندن، واشنگٹن، برلن، استنبول اور پیرس جیسے بڑے شہروں سے زیادہ محفوظ قرار دیا گیا ہے۔

نمبیو کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اپریل 2023 سے اپریل 2024 کے دوران لاہور میں 67,585 جرائم رپورٹ ہوئے تھے، جو اپریل 2024 سے اپریل 2025 کے دوران کم ہو کر 34,091 رہ گئے۔ ڈکیتیوں اور قتل کے واقعات میں 64 فیصد کمی، عمومی ڈکیتیوں میں 55 فیصد کمی، موٹرسائیکل چوری میں 33 فیصد، کار چوری میں 33 فیصد، اور سٹریٹ کرائم میں 42 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایات پر پنجاب میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا قیام عمل میں لایا گیا، جو جدید ٹیکنالوجی جیسے ڈرون نگرانی اور ڈیٹا بیسڈ تجزیے کے ذریعے جرائم پر فوری قابو پانے کے لیے سرگرم ہے۔ مریم نواز نے پولیس فورس کو مکمل وسائل مہیا کرتے ہوئے واضح پیغام دیا کہ وہ عوام کو جوابدہ ہیں، اور کارکردگی میں بہتری کے لیے سخت اقدامات لازم ہیں۔

اندرونی احتساب کے تحت 400 سے زائد پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی کی گئی، جبکہ چار تھانوں کے انچارج افسران (SHOs) کو غفلت ثابت ہونے پر اپنے ہی تھانوں میں قید کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے اس کامیابی کا سہرا ڈیٹا ڈرائیون پالیسیوں، ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال، اور انسانی وسائل کی بہتر مینجمنٹ کو دیا۔ انہوں نے کہا، “ہم نے کرائم ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کر کے وہاں فورسز اور آلات میں اضافہ کیا، اور عادی مجرموں کو قانون کی گرفت میں لایا۔”

فیصل کامران نے مزید کہا کہ ٹیم ورک، سیاسی حمایت، اور بیرونی دباؤ سے آزادی نے پالیسیوں کو مؤثر انداز میں لاگو کرنے میں مدد دی۔ لاہور کو دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں سے ایک بنانا ہماری منزل واضح ہے۔

سیفٹی انڈیکس میں لاہور کی درجہ بندی میں بہتری سے نہ صرف مقامی شہریوں کے تحفظ کے احساس کو مضبوط کرتا ہے بالکہ بین الاقوامی سطح پر شہر کی ساکھ کو بھی بہتر کیا ہے۔ یہ کامیابی پنجاب حکومت کی مربوط حکمت عملی کا ثبوت بھی ہے۔

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

خبریں

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

More from The Thursday Times

error: