Political
The Thursday Times’ Pakistani news section dives into the pulse of Pakistani politics, offering sharp analysis and timely updates on the decisions and debates shaping the nation’s future, from the corridors of power to grassroots movements.
Hamas agrees to Trump peace plan with conditions
Hamas has announced conditional agreement to President Trump’s Middle East peace proposal, pledging prisoner exchanges, humanitarian access and a transfer of Gaza administration to an independent Palestinian body.
حماس نے ٹرمپ امن منصوبے کی مشروط منظوری دیدی
حماس نے صدر ٹرمپ کی امن تجویز پر مشروط رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قیدیوں کے تبادلے اور غزہ کی انتظامیہ ایک آزاد فلسطینی ادارے کو منتقل کرنے پر تیار ہے، تاہم اس نے واضح کیا ہے کہ غزہ کے مستقبل اور فلسطینی عوام کے حقوق کا تعین قومی اتفاق رائے اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہونا چاہیے۔
پی ٹی آئی پر پابندی لگانے اور عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے، وزیرِ اطلاعات
حکومت نے پاکستان تحریکِ انصاف پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جائے گی جبکہ عمران خان، عارف علوی اور قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ چلایا جائے گا۔
شہباز شریف ہمارے ایم این ایز کو اغواء کرنے کیلئے انٹیلیجنس ایجنسیز کا استعمال کر رہے ہیں، عمر ایوب
شہباز شریف ہمارے ایم این ایز کو اغواء کرنے کیلئے آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کو استعمال کر رہے ہیں، آج ہمارے ایم این اے امیر سلطان کو اغواء کیا گیا ہے، انٹیلیجنس ایجنسیز کے سربراہوں کو چاہیے کہ وہ سیاسی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ریفرنس میں گرفتار کر لیا گیا
نیب نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی نئے توشہ خانہ ریفرنس میں گرفتاری ڈال دی، ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محسن ہارون کی سربراہی میں نیب ٹیم نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
جو سائل ہی نہیں تھا سپریم کورٹ نے اسکی دہلیز پر ہوم ڈیلیوری کرکے فیصلہ پہنچایا، خواجہ آصف
سپریم کورٹ نے آئین کو از سر نو تحریر کیا اور فیصلے کی ہوم ڈلیوری کی۔ یہ ہوم ڈلیوری اس فریق کو کی گئی ہے جو کیس میں فریق ہی نہیں تھا۔ آئین کو دوبارہ لکھنے، بدلنے اور ترمیم کرنے کا حق صرف پارلیمنٹ کے پاس ہے۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی دورانِ عدت نکاح کیس میں سزائیں کالعدم قرار دے دی گئیں
ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دورانِ عدت نکاح کیس میں سزاؤں کے خلاف اپیلز کو منظور کرتے ہوئے سات سات برس قید کی سزاؤں کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے، مختصر فیصلے میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بری کر دیا گیا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کا متن آئین کے برعکس ہے، فیصلہ سوال گندم جواب چنا کے مصداق ہے۔ وزیرِ قانون
سپریم کورٹ کے فیصلے کا متن آئین کے برعکس ہے، عدالت نے آئین کی تشریح کی بجائے اسے از سرِ نو تحریر کیا ہے، آج کا فیصلہ سوال گندم اور جواب چنا کے مصداق ہے، نظرِ ثانی میں جانے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
تحریکِ انصاف مخصوص نشستوں کی مستحق ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر آئینی ہے۔ سپریم کورٹ
تحریکِ انصاف مخصوص نشستوں کے حصول کی مستحق ہے، تحریکِ انصاف 15 روز میں مخصوص نشستوں کے افراد کی فہرست دے، سنی اتحاد کونسل نے الیکشن 2024 میں حصہ نہیں لیا، سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی مستحق نہیں۔
پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہے، شہباز شریف کو فیتے کاٹنے کیلئے رکھا گیا ہے۔ عمران خان
اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہے، شہباز شریف فیتے کاٹنے کیلئے ہے، اسٹیبلشمنٹ پاکستان کو بچانا چاہتی ہے تو فیئر الیکشن کی طرف جانا ہو گا، مجھے یوں ٹریٹ کیا جا رہا ہے جیسے میں نے پاکستان میں سب سے بڑی غداری کی ہے۔
اسد قیصر نے بطور سپیکر پارلیمنٹ کی جو توہین کی اس پر ایوان آج بھی شرمندہ ہے، خواجہ آصف
تحریکِ انصاف کے دورِ حکومت میں جب ہمیں گرفتار کیا گیا اور جیلوں میں قید کیا گیا تو اسد قیصر گُھگو بن کر سپیکر کی کرسی پر بیٹھا رہا، اسد قیصر نے بطور سپیکر پارلیمنٹ کی جو توہین کی اس پر یہ ایوان آج بھی شرمندہ ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مزدوروں کے لیے 1200 سے زائد مفت فلیٹس دینے کا اعلان
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹیکسلا اور سندر لیبر کالونیوں میں مزدوروں کے لیے 1200 سے زائد مفت فلیٹس دینے کا اعلان کردیا۔ اجلاس میں محکمہ لیبر کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور 6 ارب روپے کی واجبات کی ادائیگی کا حکم دیا گیا جو پچھلی حکومت میں ادا نہیں کیے گئے تھے۔ اس کے علاوہ، خواتین مزدوروں کے لیے ہاسٹلز اور مفت رہائش کی منظوری بھی دی گئی۔
کابینہ میں 190 ملین پاونڈز رقم سے متعلق کاغذات بند لفافہ میں منظور کروائے گئے، پرویز خٹک
شہزاد اکبر نے کابینہ کو بتایا کہ پاکستان سے غیر قانونی طور پر باہر بھجوائی گئی بڑی رقم برطانیہ میں پکڑی گئی اور واپس آ رہی ہے، رقم کے حوالہ سے کاغذات بند لفافہ میں پیش کیے گئے، اضافی ایجنڈے پر مجھ سمیت کابینہ کے دیگر اراکین نے اعتراض کیا۔ پرویز خٹک
وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے 200 یونٹس استعمال کرنے والے اڑھائی کروڑ صارفین کیلئے رعایت کا اعلان کر دیا
بجلی کے 200 یونٹس استعمال کرنے والے اڑھائی کروڑ صارفین کیلئے 3 ماہ کے بجلی کے بلوں میں 4 سے 7 روپے فی یونٹ بجلی سستی کی جا رہی ہے جس کیلئے 50 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جو ڈویلپمنٹ فنڈز سے نکالے جا رہے ہیں۔