Political
The Thursday Times’ Pakistani news section dives into the pulse of Pakistani politics, offering sharp analysis and timely updates on the decisions and debates shaping the nation’s future, from the corridors of power to grassroots movements.
Hamas agrees to Trump peace plan with conditions
Hamas has announced conditional agreement to President Trump’s Middle East peace proposal, pledging prisoner exchanges, humanitarian access and a transfer of Gaza administration to an independent Palestinian body.
حماس نے ٹرمپ امن منصوبے کی مشروط منظوری دیدی
حماس نے صدر ٹرمپ کی امن تجویز پر مشروط رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قیدیوں کے تبادلے اور غزہ کی انتظامیہ ایک آزاد فلسطینی ادارے کو منتقل کرنے پر تیار ہے، تاہم اس نے واضح کیا ہے کہ غزہ کے مستقبل اور فلسطینی عوام کے حقوق کا تعین قومی اتفاق رائے اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہونا چاہیے۔
امریکہ کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ پاکستان کے معاملات میں مداخلت کرے، خواجہ آصف
امریکہ کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے، ہم امریکی جنگوں میں ساتھ دینے کے نتائج بھگت رہے ہیں، آج فلسطینیوں کا جو قتلِ عام ہو رہا ہے، اس کا سب سے بڑا سہولت کار امریکہ ہے۔
خیبرپختونخواہ میں حکومتی رٹ ختم ہونے اور امارتِ اسلامیہ کا قیام کا خدشہ ہے، مولانا فضل الرحمٰن
امارتِ اسلامیہ کے پچاس ہزار افراد خیبرپختونخوا میں داخل ہو چکے، پاکستان کی حکومتی رٹ کمزور پڑ رہی ہے، مغرب کے بعد پولیس سٹیشنز بند ہو جاتے ہیں، خدشہ ہے کہ خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں امارتِ اسلامیہ کا قیام عمل میں آ جائے گا۔
پاکستان کی سلامتی اور بہتری اسی میں ہے کہ عمران خان جیل میں رہے، رانا ثناء اللّٰہ
عمران خان کا ایجنڈا پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور فتنہ و فساد پھیلانے کا ہے، پاکستان کی سلامتی اور بہتری اسی میں ہے کہ عمران خان جیل میں رہے، عمران خان جمہوریت پر نہیں بلکہ فسطائیت پر یقین رکھتا ہے۔
آمر آئے تو سب ساتھ مل جاتے ہیں، جمہوریت آئے تو چھریاں نکال کر آ جاتے ہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
جب آمر آئے تو سب ساتھ مل جاتے ہیں، وزیر اور اٹارنی جنرل بن جاتے ہیں اور جب جمہوریت آئے تو چھریاں نکال کر آ جاتے ہیں، اپنے آئین پر عملدرآمد کے بجائے دوسرے ممالک کی مثالیں دی جاتی ہیں، آئین کا تقدس ہے اور اس پر عمل کرنا سب پر لازم ہے۔
آپریشن عزمِ استحکام کے سیاسی مقاصد نہیں، اپوزیشن کے تحفظات دور کریں گے، خواجہ آصف
آپریشن عزمِ استحکام کے سیاسی مقاصد نہیں، سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کریں گے، پارلیمنٹ میں بحث کی جائے گی، آپریشن دہشتگردی کی بڑھتی لہر کا مقابلہ کرنے کیلئے ہے، کامیابی کیلئے تمام اداروں کی حمایت ضروری ہے۔
پاکستان اور چین کی دوستی ناقابلِ تسخیر اور اٹوٹ ہے، چینی وزیر لیو جیان چاؤ
پوری دنیا کو یہ واضح پیغام ہے کہ چین اور پاکستان کی دوستی ناقابلِ تسخیر اور اٹوٹ ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور چینی قیادت کے مابین سی پیک کی اپ گریڈیشن پر اتفاق ہوا ہے، ہم دونوں ممالک کے مابین تعاون کو نئی جہتوں تک پہنچانے کے خواہاں ہیں۔
عمران خان ڈِگّی میں چھپ کر جنرل باجوہ سے ملنے گیا اور اسکے گِٹّوں کو ہاتھ لگائے، خواجہ آصف
عمران خان ڈِگّی میں چھپ کر گیا اور جنرل اعجاز امجد کے گھر پر جنرل باجوہ کے گِٹّوں کو ہاتھ لگائے، اب یہ کسی اور کے گِٹّے پکڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ 9 مئی اور آئی ایم ایف کو لکھے گئے خط کی معافی مانگیں، عمر ایوب ماضی میں چمچہ گیری کرتا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ابتدائی 100 دنوں کی کارکردگی پر عوام کا اعتماد
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ابتدائی 100 دن کی حکومت پر عوامی رائے سامنے آئی ہے۔ آئی پی او آر کے سروے کے مطابق 55 فیصد افراد نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ شہری علاقوں میں 62 فیصد اور دیہی علاقوں میں 48 فیصد افراد مطمئن ہیں۔
مستقبل کا راستہ چن لیا ہے، موجودہ آئی ایم ایف پروگرام آخری ہو گا۔ وزیراعظم شہباز شریف
مستقبل کا راستہ چن لیا ہے، وعدہ کرتا ہوں موجودہ آئی ایم ایف پروگرام آخری ہو گا، ایسے اداروں کا خاتمہ کیا جائے گا جو پاکستان پر بوجھ بن چکے، ماضی میں جب بھی ترقی کا سفر شروع ہوا کوئی حادثہ ہو گیا۔
عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی، تحریکِ انصاف نے عمران خان کی آڈیو جاری کر دی
تحریکِ انصاف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو بالائے طاق رکھتے ہوئے نیب ترامیم کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کی جانب سے کمرہِ عدالت میں کی گئی گفتگو کی آڈیو جاری کر دی۔
ادارے ایگزیکٹو میں مداخلت کر کے عوام کی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ بن رہے ہیں، راہنما مسلم لیگ (ن) سلمیٰ بٹ
ادارے ایگزیکٹو میں مداخلت کر کے عوام کی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ بن رہے ہیں، عدالتوں کا کام ذاتی پسندیدگی یا ناپسندیدگی کی بنیاد پر نہیں بلکہ عدل و انصاف پر فیصلے کرنا ہوتا ہے، یہاں پر اپنی مرضی کی توہینِ عدالت لگائی جاتی ہے، راہنما مسلم لیگ (ن) سلمیٰ بٹ۔
نواز شریف کی نریندر مودی کو تیسری بار وزارتِ عظمٰی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
نریندر مودی کو تیسری بار وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، حالیہ انتخابات میں BJP کی کامیابی نریندر مودی کی قیادت پر بھارتی عوام کا اعتماد ہے، آئیں نفرت کو امید سے بدل دیں اور جنوبی ایشیاء کے 2 ارب لوگوں کی تقدیر سنوارنے کیلئے موقع کا فائدہ اٹھائیں۔