Political

Hamas agrees to Trump peace plan with conditions

Hamas has announced conditional agreement to President Trump’s Middle East peace proposal, pledging prisoner exchanges, humanitarian access and a transfer of Gaza administration to an independent Palestinian body.

حماس نے ٹرمپ امن منصوبے کی مشروط منظوری دیدی

حماس نے صدر ٹرمپ کی امن تجویز پر مشروط رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قیدیوں کے تبادلے اور غزہ کی انتظامیہ ایک آزاد فلسطینی ادارے کو منتقل کرنے پر تیار ہے، تاہم اس نے واضح کیا ہے کہ غزہ کے مستقبل اور فلسطینی عوام کے حقوق کا تعین قومی اتفاق رائے اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہونا چاہیے۔

نواز شریف حتمی نتائج موصول ہونے کے بعد وکٹری سپیچ کریں گے، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) وفاق اور پنجاب میں سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے، میڈیا کے ایک حصہ نے حقائق سے برعکس تاثر پیدا کیا، کچھ نتائج کا انتظار ہے، نواز شریف حتمی نتائج موصول ہونے کے بعد وکٹری سپیچ کریں گے۔ مریم نواز شریف

پاکستان کے مسائل کے حل کیلئے ایک پارٹی کو اکثریت ملنا بہت ضروری ہے، نواز شریف

پاکستان کے مسائل کے حل کیلئے ایک پارٹی کو اکثریت ملنا بہت ضروری ہے تب ہی اس ملک کے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ ایک پارٹی کو پورا مینڈیٹ ملنا چاہیے تاکہ اسکا دوسروں پر دارومدار نہ ہو۔

پتنگ والے ’را‘ سے پیسے لے کر پاکستان میں سیاست کر رہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

اگر آپ سے پتنگ (ایم کیو ایم) کو ووٹ دینے کا کہا جائے تو آپ نے جواب دینا ہے کہ ہم ’را‘ سے پیسے لے کر پاکستان میں سیاست کرنے والوں کو ووٹ نہیں دیتے، وفاق میں ایک جماعت سیاسی انتقام کیلئے نفرت اور تقسیم کی سیاست کر رہی ہے۔

دورانِ عدت غیر شرعی نکاح کیس ثابت؛ عمران خان اور بشریٰ کو سات سات قید کی سزا سنا دی گئی

سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کو دورانِ عدت غیر شرعی نکاح کیس میں مجرم قرار دے دیا گیا، عدالت کی جانب سے دونوں مجرمان کو سات سات قید اور پانچ پانچ لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی گئی۔

ہم جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں، انشاءاللّٰه اپنا ہر وعدہ پورا کریں گے، نواز شریف

ہم جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں، ہم کھوکھلے نعرے نہیں لگاتے، ہم سچی اور کھری باتیں کرتے ہیں، ہم انشاءاللّٰه اپنا ہر وعدہ پورا کرتے ہیں، طلال چوہدری کی وفا بےمثال ہے، فیصل آباد میں صرف میٹرو بس نہیں بلکہ اورنج لائن ٹرین بھی ہونی چاہیے۔

عمران خان کے ساتھ جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ مکافاتِ عمل ہے، بلاول بھٹو زرداری

نواز شریف اور عمران خان پرانی سیاست کرنا چاہتے ہیں، میں مسلم لیگ (ن) اور تحریکِ انصاف میں سے کسی کا ساتھ نہیں دینا چاہتا، میاں صاحب کے کردار سے سخت مایوس ہوں، اسٹیبلشمنٹ کے سیاسی کردار کو روکنے کیلئے جدوجہد کرنا پڑے گی۔

خیبرپختونخوا کے عوام ایک جھوٹے شخص کے جھانسے میں آ گئے تھے، امید ہے آئندہ ایسا نہیں ہو گا، نواز شریف

خیبرپختونخوا کے عوام ایک جھوٹے شخص کے جھانسے میں آ گئے تھے، وہ شخص نیا پاکستان کا نعرہ لگا کر مکر و فریب کی سیاست کر رہا تھا، اس نے پاکستان کو تباہ و برباد کر دیا، امید ہے خیبرپختونخوا کے عوام دوبارہ تبدیلی کے جال میں نہیں پھنسیں گے۔

توشہ خانہ کیس؛ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو چودہ چودہ برس قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی

توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو چودہ چودہ برس قید بامشقت اور ایک ارب 57 کروڑ 40 لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی گئی ہے جبکہ عمران خان کو 10 برس کیلئے نااہل بھی قرار دے دیا گیا ہے۔

ہم ووٹ کی طاقت سے چوتھی بار وزیراعظم والی سازش ناکام بنائیں گے، بلاول بھٹو

ایک شخص کو غلط فہمی ہے کہ وہ چوتھی بار وزیراعظم بن جائے گا، ہم ووٹ کی طاقت سے چوتھی بار والی سازش ناکام بنائیں گے، عمران خان اب کسی صورت وزیراعظم نہیں بن سکے گا، پاکستان کو صرف اور صرف پیپلز پارٹی بچا سکتی ہے۔

ہم نے قسم کھائی ہے کہ پاکستان کی خدمت کیلئے سب کچھ کر گزرنا ہے، نواز شریف

ہم نے قسم کھائی ہے کہ ملک و قوم کی خدمت میں سب کچھ کر گزرنا ہے، میرے ساتھ جو ظلم ہوا میں وہ برداشت کر رہا ہوں لیکن جو ظلم عوام کے ساتھ کیا گیا وہ میں برداشت نہیں کر سکتا، ہم بہت پیچھے رہ گئے ہیں، ترقی و خوشحالی کیلئے بہت محنت کرنا پڑے گی۔

مسلم لیگ (ن) کے منشور میں عوام کی ہر تکلیف کا احساس ہے, مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کے منشور میں عوام کی ہر تکلیف کا احساس ہے، ہم اللّٰه کی مدد سے ہر وعدہ پورا کریں گے، ایک جماعت نے منشور پیش نہیں کیا لیکن پورا پاکستان جانتا ہے کہ اس کا منشور پیٹرول بم اور کیلوں والے ڈنڈے ہیں۔

پاکستان کی خاطر کسی بھی طرح کی قیمت ادا کرنے پڑی تو پیچھے نہیں ہٹیں گے، نواز شریف

ہمیں بار بار اقتدار سے نکالا گیا اور ہم ہر بار جیلیں اور جلاوطنی کاٹ کر واپس آئے، ہم نے 2022 میں ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کی بھاری سیاسی قیمت ادا کی اور آئندہ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہمارا راستہ نہ روکا جانا تو آج پاکستان ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوتا۔
error: