Political

Hamas agrees to Trump peace plan with conditions

Hamas has announced conditional agreement to President Trump’s Middle East peace proposal, pledging prisoner exchanges, humanitarian access and a transfer of Gaza administration to an independent Palestinian body.

حماس نے ٹرمپ امن منصوبے کی مشروط منظوری دیدی

حماس نے صدر ٹرمپ کی امن تجویز پر مشروط رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قیدیوں کے تبادلے اور غزہ کی انتظامیہ ایک آزاد فلسطینی ادارے کو منتقل کرنے پر تیار ہے، تاہم اس نے واضح کیا ہے کہ غزہ کے مستقبل اور فلسطینی عوام کے حقوق کا تعین قومی اتفاق رائے اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہونا چاہیے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے انتخابی منشور پیش کر دیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عام انتخابات 2024 کیلئے انتخابی منشور پیش کر دیا جس کے مطابق نیب کا ادارہ ختم کیا جائے گا، مالی سال 2025 تک مہنگائی میں 10 فیصد کمی لائی جائے گی جبکہ چار سالوں میں مہنگائی کو 4 سے 6 فیصد تک لایا جائے گا، منشور میں فی کس آمدنی کو پانچ برس میں 2 ہزار ڈالرز کرنے کا ہدف بھی مقرر کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے ساتھ نہیں چل سکتے، 8 فروری کو شیر کا شکار کریں گے، بلاول بھٹو زرداری

مسلم لیگ (ن) سمجھتی ہے کہ انہوں نے میچ فکس کر لیا ہے لیکن 8 فروری کو تیروں کی بارش ہو گی، ہم شیر کا شکار کریں گے اور اشرافیہ سے وسائل لے غریبوں پر خرچ کریں گے، ہم مسلم لیگ (ن) کے ساتھ نہیں چل سکتے۔

شیر کو جتنے زیادہ ووٹ ملیں گے، پاکستان اتنی تیزی سے ترقی کرے گا، مریم نواز

اگر کسی نے حقیقی معنوں میں جنوبی پنجاب کی خدمت کی ہے تو وہ مسلم لیگ (ن) ہے، دیگر جماعتیں صرف سیاست چمکانے کیلئے جنوبی پنجاب کو استعمال کرتی ہیں، شیر کو جتنے زیادہ ووٹ ملیں گے پاکستان اتنی تیزی سے ترقی کرے گا۔

پاکستان پر مسلط کی گئی تبدیلی نے ملک و قوم کا بُرا حال کر دیا، نواز شریف

پاکستان پر جو تبدیلی مسلط کی گئی تھی اس نے ملک و قوم کا بُرا حال کر دیا، اللّٰه نے موقع دیا تو ہم اچھا وقت واپس لائیں گے اور مہنگائی کا خاتمہ ہو گا، لوگوں کو باعزت روزگار فراہم کریں گے اور پاکستان ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔

نواز شریف کا منشور نواز شریف کی خدمات اور ترقیاتی منصوبے ہیں، مریم نواز

نواز شریف کا منشور انکی خدمات اور منصوبے ہیں، مسلم لیگ (ن) صرف اپنی کارکردگی کی بناء پر ووٹ مانگ رہی ہے، مجھے 2018 میں نااہل کیا گیا کیونکہ میں اپنے والد کے ساتھ کھڑی تھی، میں نے نواز شریف کا ساتھ دینا تھا چاہے میری جان چلی جاتی۔

نواز شریف میڈ اِن پاکستان ہے، کسی نے باہر سے فتنہ بنا کر لانچ نہیں کیا تھا، مریم نواز

نواز شریف میڈ اِن پاکستان ہے، نواز شریف کو کسی نے باہر سے فتنہ بنا کر لانچ نہیں کیا تھا، نواز شریف عوام کا لاڈلا اور اِس دھرتی کا سچا بیٹا ہے، نواز شریف کو بار بار نکالا گیا لیکن عوام ہر بار ووٹ کی طاقت سے نواز شریف کو واپس لائے۔

میں مقامی وزیراعظم تھا، میرے بعد مسلط کیا گیا شخص ناکامی وزیراعظم تھا، نواز شریف

میں مقامی وزیراعظم تھا، مجھے نکال کر جس شخص کو مسلط کیا گیا وہ ناکامی وزیراعظم تھا، کوئی بھی نہیں کہہ سکتا کہ آج کا پاکستان نواز شریف کے دورِ حکومت والے پاکستان سے بہتر ہے، مہنگائی تب شروع ہوئی جب نواز شریف کو نکالا گیا۔

نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بنے تو ایسا انتقام لیں گے جس کا کسی کو اندازہ نہیں ہے، بلاول بھٹو زرداری

نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بنے تو ایسا انتقام لیں گے جس کا کسی کو اندازہ نہیں ہے، سیاسی کارکنان اور ادارہ کے لوگوں تک سب سے انتقام لینا نواز شریف کی عادت ہے، مجھے صرف ایک موقع دیں، میں نفرت اور تقسیم کی سیاست ختم کر دوں گا، بلاول بھٹو زرداری۔

ملک کو تباہ کرنے والے سزا بھگت رہے ہیں، اعمال قبر تک پیچھا کرتے ہیں، مریم نواز شریف

خیبرپختونخوا کے عوام خود پر رحم کریں اور اگلے پانچ برس ان کیلئے تباہ نہ کریں جنہوں نے دس برس تباہ کر دیئے، ملک کو تباہ کرنے والے سزا بھگت رہے ہیں، اعمال قبر تک پیچھا کرتے ہیں، مریم نواز

پاکستان کو دوبارہ تعمیر کرنے کیلئے بڑی محنت کرنا ہو گی، یہ جان جوکھوں کا کام ہو گا، نواز شریف

خیبرپختونخوا کے عوام ایک جھوٹے شخص کے جھانسے میں آ گئے جس نے پورے ملک کو تباہ کر دیا، پاکستانی کو بگاڑنے والے بگاڑ کر چلے گئے، اب ہمیں پاکستان کو دوبارہ تعمیر کرنے کیلئے بڑی محنت کرنا پڑے گی، یہ جان جوکھوں کا کام ہو گا، نواز شریف

مسلم لیگ (ن) تحریکِ انصاف سے انتقام لے رہی ہے، میں انتقام کی سیاست دفن کر دوں گا، بلاول بھٹو زرداری

مسلم لیگ (ن) تحریکِ انصاف سے انتقام لے رہی ہے، تحریکِ انصاف کے کارکنان میرا ساتھ دیں، میں انتقامی سیاست دفن کر دوں گا، نفرت کی سیاست سے ہمارا معاشرہ تقسیم ہو گیا ہے، پاکستان کی سیاست میں طاہر القادری جیسے لوگوں کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو زرداری

نو مئی کی غداری میں عمران خان کے ساتھ فوج اور عدلیہ میں موجود اس کے حواری بھی شامل تھے، شہباز شریف

نو مئی کی سازش پاکستان کے ساتھ غداری تھی جس ک سرغنہ عمران خان تھا، اس غداری میں فوج اور عدلیہ میں موجود اس کے حواری بھی شامل تھے، نواز شریف نے دھمکیوں کے باوجود پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم منتخب ہوں گے۔
error: