Political

Hamas agrees to Trump peace plan with conditions

Hamas has announced conditional agreement to President Trump’s Middle East peace proposal, pledging prisoner exchanges, humanitarian access and a transfer of Gaza administration to an independent Palestinian body.

حماس نے ٹرمپ امن منصوبے کی مشروط منظوری دیدی

حماس نے صدر ٹرمپ کی امن تجویز پر مشروط رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قیدیوں کے تبادلے اور غزہ کی انتظامیہ ایک آزاد فلسطینی ادارے کو منتقل کرنے پر تیار ہے، تاہم اس نے واضح کیا ہے کہ غزہ کے مستقبل اور فلسطینی عوام کے حقوق کا تعین قومی اتفاق رائے اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہونا چاہیے۔

میں آرمی چیف اور اسٹیبلشمنٹ سے بار بار رابطہ کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، عمران خان

لاہور— تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعہ کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اسٹیبلشمنٹ اور آرمی چیف...

عمران خان کے ریاست اور سیاست کے فیصلوں کے پیچھے بشری بی بی کا علم اور عمل ہوتا تھا، علیم خان

عمران خان کے فیصلوں کے پیچھے بشریٰ بی بی کا علم یا عمل ہوتا تھا، عمران خان سیاست اور ریاست سے متعلق اہم فیصلے بشریٰ بی بی کے کہنے پر کرتے تھے، یہاں تک کہ کب گھر سے نکلنا ہے اور کب واپس آنا ہے، کہاں جانا ہے اور کہاں نہیں جانا، کس سے ملنا ہے اور کس سے نہیں ملنا، یہ سب عمران خان بشریٰ بی بی سے پوچھ کر کرتے تھے۔

عمران خان پرائیویٹ شہری ہیں، ہمارا ان کے متعلق کوئی مؤقف نہیں، امریکی محکمہ خارجہ

عمران خان کی جانب سے امریکی سازش کے الزامات کے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم ماضی میں بھی اس بارے میں بات کر چکے ہیں، عمران خان کے الزامات جھوٹے ہیں اور پاکستانی سیاست امریکی حکومت کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ اس کا فیصلہ آئین و قوانین کے مطابق پاکستان کے عوام نے کرنا ہے۔

نواز شریف چوتھی مرتبہ پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

میں بڑی انکساری کے ساتھ اللّٰه تعالیٰ سے دعا مانگتا ہوں کہ نواز شریف واپس آئیں، اگلا الیکشن لڑیں اور انشاءاللّٰه چوتھی بار پاکستان کے وزیراعظم بنیں، میں ان کا ایک سپاہی بن کر ان کی اور پاکستان کی خدمت کروں گا۔ نواز شریف پاکستان کے معمار ہیں اور میرا ایمان ہے کہ ان کی قیادت میں پاکستان کی قسمت بدلے گی۔

مسلم لیگ (ن) میں عہدے کارکردگی اور میرٹ کی بنیاد پر ملنے چاہئیں، مریم نواز

میرٹ کو فروغ دینا چاہیے، اگر کوئی محنت کرتا ہے اور میرٹ پر پورا اترتا ہے تو اس کو آگے لایا جائے اور اگر کوئی میرٹ پر پورا نہیں اترتا تو وہ چاہے کسی کا بھی بیٹا ہے، کسی کا بھی بھائی ہے، کسی کی بھی بہن ہے یا کسی کی بھی بیٹی ہے اس کو کوئی عہدہ نہ دیا جائے۔

شہداء کی یادگاروں کو آگ لگانے والے کسی رعایت یا معافی کے مستحق نہیں ہیں، مریم نواز

عمران خان کا اقتدار ختم ہوا تو اس کی اصلیت کھل کر قوم کے سامنے آ گئی، اس نے ملک کو جلا ڈالا، اقتدار جانے کا اتنا صدمہ ہوا کہ اپنے ملک کو آگ لگا دی، شہداء کی یادگاروں کو جلا دیا اور ان شہداء کے مجسموں کو توڑا گیا، اس دن ہمارے دل خون کے آنسو روئے تھے کیونکہ شہداء صرف فوج کے نہیں بلکہ پوری قوم کے ہوتے ہیں۔

آرمی چیف سے بات کرنا چاہتا ہوں لیکن وہ مجھ سے بات نہیں کرتے، عمران خان

میں آرمی چیف سے اور اسٹیبلشمنٹ سے کہتا ہوں کہ مجھ سے بات چیت کریں لیکن کوئی مجھ سے بات چیت کرنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں چور دروازے سے اقتدار میں نہیں آنا چاہتا۔

عمران خان نے اپنے حامیوں کو فوجی تنصیبات ہر حملوں کیلئے اکسایا، بلاول بھٹو زرداری

عمران خان نے پاکستان کے اندر جس طرح کی پاپولسٹ سیاست کو متعارف کروایا، اس سے ہمارے معاشرے کو بہت نقصان پہنچا ہے اور اس سے جمہوری بنیادیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ پاکستان کے عوام کی اکثریت 9 مئی کے واقعات کی وجہ سے غم و غصہ میں مبتلا ہے۔

پاناما کیس 436 افراد کی بجائے ایک ہی خاندان کے خلاف کیوں چلایا گیا؟ جسٹس سردار طارق مسعود

جسٹس سردار طارق مسعود نے جماعت اسلامی کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو 7 سالوں تک ان 436 افراد کے خلاف تحقیقات کا خیال نہیں آیا، اب یاد آیا کہ یہ عوامی مفاد کا معاملہ ہے؟ کیا 2017 میں آپ کا مقصد صرف ایک خاندان کے خلاف کیس چلانا تھا؟

ارشد شریف قتل کیس، والدہ نے عمران خان کو شاملِ تفتیش کرنے کی درخواست دائر کر دی

مقتول صحافی ارشد شریف کی والدہ نے سپریم کورٹ میں بیٹے کے قتل کیس میں تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان، صحافی عمران ریاض، تحریکِ انصاف کے رکن مراد سعید، سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا اور اے ار وائی کے سربراہ سلمان اقبال کو شاملِ تفتیش کرنے کی درخواست کر دی ہے۔

سیاست کیرئیر کا بدترین انتخاب ہے، میں کبھی کسی کو سیاست تجویز نہیں کروں گا، عمران خان

برطانوی صحافی پیئرس مورگن کو "ٹاک شو" میں انٹرویو دیتے ہوئے تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمرانل خان کا کہنا تھا کہ سیاست کیریئر کا بدترین انتخاب ہے اور میں کبھی بھی کسی کو یہ تجویز نہیں کروں گا۔

سانحہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈز اور کرداروں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے، فارمیشن کمانڈر کانفرنس

فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیرِ صدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں تمام فارمیشن کمانڈرز کے علاوہ کور کمانڈرز اور پرنسپل سٹاف آفیسرز نے بھی شرکت کی۔
error: