The Thursday Times’ Pakistani news section dives into the pulse of Pakistani politics, offering sharp analysis and timely updates on the decisions and debates shaping the nation’s future, from the corridors of power to grassroots movements.
Pakistan says the United States and Iran have expressed confidence in its role as a potential facilitator for talks, with Islamabad saying it would be honoured to host negotiations in the coming days.
امریکا و ایران دونوں نے ممکنہ مذاکرات میں سہولت کاری کیلئے پاکستان پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔ پاکستان آئندہ چند روز میں ممکنہ مذاکرات میں میزبانی و سہولتکاری کو اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہے۔ سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزراءِ خارجہ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے خطہ میں امن کیلئے پاکستانی کوششوں کی بھرپور حمایت اور تائید کی۔
الیکشن کا چاند مبارک ہو، اب عدالت نے کہا ہے تو 8 فروری کو الیکشن ہو جائے گا، پیپلز پارٹی کو کبھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی، اب بھی لیول پلیئنگ فیلڈ کی امید نہیں ہے۔
وفاقی حکومت آئندہ برس 8 فروری کو عام انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے، الیکشن کمیشن اور صدر کی جانب سے اعلان کردہ تاریخ پر کسی تعطل کے بغیر عمل کیا جائے، میڈیا نے شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوشش کی تو ایکشن لیا جائے گا۔.
عمران خان کو جیل میں 8 کمروں اور 9 ڈاکٹرز سمیت شاہانہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، ٹی وی کے 10 چینلز دکھائے جا رہے ہیں، الگ باورچی دیا گیا ہے جو انہیں مرضی کے کھانے پکا کر دیتا ہے، ورزش کیلئے سائیکل اور واک کیلئے صحن بھی موجود ہے۔
میں ضیا الحق کو صدر نہیں مانتا، بندوق کے زور پر کوئی صدر نہیں بن سکتا، اِس عدالت میں دوبارہ ضیا کو صدر مت کہیے گا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا فیض آباد دھرنا نظرِ ثانی کیس میں اعجاز الحق کے وکیل سے مکالمہ۔
فیض آباد دھرنے کے دوران فیض حمید اور ان کے ماتحت آفیسرز مجھے، پیمرا کے دیگر حکام اور ٹی وی چینلز کو پریشرائز کرتے رہے، فیض حمید نے نجم سیٹھی کے خلاف ایکشن لینے اور حسین حقانی پر پابندی عائد کرنے کیلئے بھی دباؤ ڈالا۔
نو مئی لعنتی پروگرام تھا، میں نے کبھی فوج کے خلاف کوئی بات نہیں کی، جنرل عاصم منیر سپہ سالار ہیں اور جنرل ندیم انجم ہماری عزت، آن اور شان ہیں، ہمیں فوج پر فخر ہے۔
نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم منتخب ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، مسلم لیگ نواز کی مستحکم حکومت پاکستان کی معیشت کیلئے بہتر ثابت ہو سکتی ہے، اگر نواز شریف اور عمران خان کا موازنہ کیا جائے تو نواز شریف کہیں زیادہ بہتر ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں میاں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلیں بحال کر دیں، پراسیکیوٹر جنرل نیب نے عدالت کو بتایا کہ نواز شریف کی سزا کی خلاف اپیلوں کی بحالی پر کوئی اعتراض نہیں۔
میرے دل کے اندر انتقام اور بدلے کی کوئی تمنا نہیں ہے۔ نواز شریف کے دل میں اگر تمنا ہے تو وہ بس یہ ہے کہ میری قوم کے لوگ خوشحال ہوجائیں انکے گھروں میں خوشحالی آجائے انکے گھروں میں روشنی کے چراغ چلیں انکو روزگار ملے انہیں باعزت پاکستانی بننے کا موقع ملے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے سپریم لیڈر میاں نواز شریف کے وکلاء کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس اور العزیزیہ ریفرنس میں ان کی حفاظتی ضمانت کیلئے دائر درخواست پر سماعت شروع۔
نواز شریف کو 2017 میں ایک بدترین سازش کے تحت پاناما کیس میں اقامہ پر سزا دلوائی گئی، نواز شریف کو اقتدار سے نکال کر ملکی ترقی و خوشحالی کے سفر پر کاری ضرب لگائی گئی، ساڑھے 6 فیصد ترقی کا سفر روک دیا گیا، پاناما پیپرز میں کئی سیاستدانوں سمیت چار سو سے زائد پاکستانیوں کے نام تھے مگر ان میں سے کسی کے خلاف کوئی تحقیقات نہیں کروائی گئیں۔