spot_img

Columns

Columns

News

تحریکِ انصاف نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا

عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا کہہ دیا ہے، جوڈیشل کمیشن کا اعلان نہ ہونے کی صورت میں مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے، تحریکِ انصاف کو کسی بیرونی مدد کا انتظار نہیں ہے، عمران خان اپنا مقدمہ پاکستانی عدالتوں میں ہی لڑیں گے۔

اقلیتوں کے خلاف کوئی سازش کرے گا تو اس کا پوری قوت سے راستہ روکوں گی، مریم نواز شریف

اقلیتیں میرے سر کا تاج ہیں اور اتنی ہی پاکستانی ہیں جتنے ہم سب ہیں۔ اقلیتوں کا تحفظ میری ذمہ داری اور میرا فرض ہے۔ اقلیتوں کے خلاف کوئی سازش کرے گا تو اس کا پوری قوت سے راستہ روکوں گی۔ اقلیتوں نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

ملک ریاض مفرور اشتہاری ہے، نیب ملک ریاض کو واپس لانے کیلئے اقدامات کر رہا ہے، عطاء اللّٰہ تارڑ

ملک ریاض اور انکے بیٹے کے خلاف غیرقانونی ہاؤسنگ سکیمز، زمینوں پر ناجائز قبضوں، کرپشن اور فراڈ کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ ملک ریاض مفرور اشتہاری ہے، نیب ملک ریاض کو واپس لانے کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔ کرپشن اور رشوت کا جواب دیں، مذہب کارڈ استعمال نہ کریں۔

غزہ کی تعمیرِ نو کیلئے پاکستان سے جو بھی ہو سکا وہ کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف

غزہ کی تعمیرِ نو کیلئے پاکستان سے جو بھی ہو سکا وہ کرے گا۔ گوادر ایئر پورٹ ترقی و خوشحالی میں سنگِ میل ہے، چین جیسے دوست کی قدر کرنی چاہیے۔ ہم شہداء کا قرض نہیں اتار سکتے، ان قربانیوں کی جتنی بھی تعظیم کی جائے کم ہے۔

Donald Trump vows a “Golden Era” with sweeping national reforms

Donald Trump, sworn in as 47th President, launches a "golden era" with bold policies on borders, energy, and economic sovereignty.
Opinionجسٹس شوکت عزیز صدیقی کے نام ایک خط
spot_img

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے نام ایک خط

جسٹس شوکت عزیز صدیقی صاحب! آپ نے اچھا نہیں کیا،  دو سال تو کیا آپ نے افسران  کی دہائیوں کی محنت برباد کروا دی، سارے بیانیے کو ہی آگ لگا دی؛  ایسا بھی کوئی کرتا ہے؟

Ammar Masood
Ammar Masood
Ammar Masood is the chief editor of WE News.
spot_img

یقین مانیں۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی صاحب! آپ نے اچھا نہیں کیا،  دو سال تو کیا آپ نے افسران  کی دہائیوں کی محنت برباد کروا دی، سارے بیانیے کو ہی آگ لگا دی؛  ایسا بھی کوئی کرتا ہے؟ “قومی مفاد” بھی کوئی شئے ہوتی ہے، “حالات کی نزاکت” بھی کسی چڑیا کا نام ہے،  آپ نے تو سارامنصوبہ ہی ناکام کر دیا،  کھڑی تیار فصل کو ہی آگ لگا دی، تبدیلی کی ہنڈیا  ہی بیچ چوراہے میں پھوڑ دی، کوئی ایسے بھی “قومی راز” طشت از بام  کرتا ہے؟ کوئی ایسے  بھی کام کرتا ہے؟

پانچ برس سے یہ میڈیا ہمیں سمجھا سمجھا کر تھک گیا ہے کہ شریف خاندان کے خلاف کرپشن کے ثبوت مل گئے ہیں، اقامہ ہی کرپشن کی جڑ ہے، بیٹے سے تنخواہ لینا ہی سب سے بڑا جرم ہے،  پاناما ایک تاریخی نہیں انقلابی حقیقت ہے،  یہ سب چور ڈاکو اور لٹیرے ہیں اور اس ملک میں باقی سب فرشتے ہیں۔  شریف خاندان کے خلاف احتساب عدالتوں کے سب فیصلے درست ہیں،  سب ثبوت موجود ہیں۔ جس وقت سب یہ کہہ رہے ہیں تو آپ کو یہ کہانی منظر عام پر لانے کی کیا ضرورت تھی کہ جنرل فیض آپ سے جاننا چاہتے تھے کہ اگر نواز شریف کا کیس آپ کے پاس آئے گا تو آپ کیا فیصلہ کریں گے؟ یہیں آپ سے غلطی ہوئی ہے، آپ کو بھی بنا ثبوت سب کچھ مان لینا چاہیے تھا، جنرل صاحب کی تشفی کروانی چاہیے تھی کہ حضور جو آپ کہہ رہے ہیں وہی انصاف ہے، وہی فیصلہ ہے، قانون کی کتاب تو جاہلوں کا کھیل  ہے، آپ کا کشف عارفانہ ہی کیس کا فیصلہ کرنے کو بہت کافی ہے۔  

تین سال سے میڈیا ہمیں بتا رہا ہے کہ ا لیکشن شفاف ہوئے ہیں،  عمران خان کو لوگوں نے سچ مچ کے ووٹ دیے ہیں،  تبدیلی خود بخود آئی ہے، آر ٹی ایس تو بس ذرا دیر کو بیٹھا تھا، دھاندلی کی اطلاعات تو بس خال خال تھیں، اکا دکا حلقوں میں ایسا ہو ہی جاتا ہے،  کوئی ایسا منصوبہ نہیں تھا، کوئی باقاعدہ پلان نہیں تھا، کوئی دھونس دھاندلی نہیں تھی، حلقوں کے نتائج خود بخود رک گئے تھے، پریشر گروپ خود بخود بن گئے تھے، ن لیگ کے امیدواروں کی نااہلی خود بخود ہو گئی تھی، دراصل  پنجاب میں لوگ اچھی گورننس سے اکتا گئے تھے۔ جس وقت سب یہ کہہ رہے ہیں تو آپ کو یہ بات کہنے کی کیا ضرورت تھی کہ جنرل فیض نے آپ کو کہا تھا کہ اگر آپ نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ دیا تو ان کی دو سالہ محنت ضائع چلی جائےگی؟ کیا آپ کے قومی جرائم میں یہ فرد ہی کافی نہیں کہ آپ نے ایک افسر کی دو سال کی محنت  ضائع کرنے کی سعی ناتمام کر ڈالی؟  آپ کو “ہینڈل” نہ کرنے کے سبب بڑے بڑے افسران کو  بڑے بڑے افسران سے ڈانٹ پڑ رہی تھی ، ان کی نوکری کو خطرات پیدا ہورہے تھے،  ایسے نازک حالات میں سچ بولنے کی کیا تک تھی؟ حق کا علم بلند کرنے کا کیا موقع تھا؟

سات دہائیوں سے ہمیں بتایا جا رہا ہے کہ ادارے کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں،  سات دہائیوں  سے ادارہ  بھی یہی کہہ کر سیاست کر رہا ہے۔ آپ نے روالپنڈی بار کونسل کے سامنے تقریر کرکے نام لے لے کر بتا دیا کہ کون کیا کہہ رہا ہے؟ کون کس فیصلے کے لیے مجبور کر رہا ہے؟ کون کس کی طنابیں کھینچ رہا ہے؟  آپ نے یہ بھی اس تقریر میں فرمایا کی آئی ایس آئی کے افسران عدالتوں پر اثرانداز ہونے کی کو شش کر رہے ہیں۔ اب تو آپ نے تحریری ثبوت بھی دے دیے ، تاریخی شواہد بھی مہیا کر دیے، ایسا نہیں کرتے صاحب !اب تبدیلی لانے والے تبدیلی لاچکے ہیں،  عوام کے حق پر ڈاکہ پڑ چکا ہے،  اب چاہے آپ آڈیو ثبوت سنوائیں  یا کوئی وڈیو منظر عام پر لے آئیں ۔ اب  نہ کوئی آپ کے جوابات داخل دفتر کرے گا ،نہ کوئی الزامات کی انکوائری کرے گا، نہ شنوائی ہو گی نہ ہی انصاف ملے گا۔

جسٹس صاحب! آپ کیا سمجھ رہے تھے کہ سچ بولنے سے یہ معاشرہ بدل جائے گا؟ یہ تسلط ختم ہو جائے گا؟ عدالتوں کو بلیک میل کرنے کا سلسلہ بند ہو جائے گا؟  آپ کیا سمجھ رہے تھے کہ آپ ایک تقریر سے اس ظلم کے خلاف بند باندھ لیں گے؟  جمہوری حکومتوں کے خلاف ان قومی جرائم کو روک لیں گے؟

جج صاحب۔ آپ کو پتہ ہونا چاہیئے تھا کہ  یہاں کوئی سچ نہیں بول رہا،  دروغ  ایک خود کار نظام عمل میں آچکا ہے،  میڈیا وہی بولتا ہے جس کا اذن ملتا ہے، عدالتیں وہی فیصلہ دیتی ہیں جس کا حکم ہوتا ہے، اسمبلیاں وہی قراداد منظور کرتی ہیں جس کی وٹس ایپ پر منظوری ملتی ہے، ایسے میں ایک شخص سچ بولنے پر مصر رہے  تو اس کے ساتھ وہی ہوتا ہے جو آپ کے ساتھ ہوا ہے۔  

اگر آپ بھی “ہینڈل” ہو جاتے تو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس تو معمولی بات ہے اس وقت آپ سی پیک کے چیئر مین  لگ سکتے تھے، صدر ِپاکستان بھی بن سکتے تھے، آپ کا اپنا “ڈیم فنڈ” ہوتا،  آپ کے ارد گرد مرسڈیز کا لشکر ہوتا، آپ کی سیکورٹی پر سینکڑوں اہلکار تعینات ہوتے، آپ کے امریکہ میں کاروبار ہوتے، آپ کم از کم پینشن کے لیے درخواستیں نہ جمع کروا رہے ہوتے،  گھر کی تزین و آرائش والے رکیک مقدمات نہ بھگت رہے ہوتے۔  

جج صاحب آپ کو یہ سمجھنا چاہیئے تھا کہ اس ملک میں ستر سال سے عدالتیں “ہینڈل” ہو رہی ہیں، اس ملک میں ستر سال سے میڈیا کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہے، اس ملک میں ستر سال سے گیٹ نمبر چار کی سیاست ہو رہی ہے، اس ملک میں جھوٹ کا  ایک مکمل نظام  مروج ہو چکا ہے،  اس نظام کو توڑنے والے پاش  پاش ہو چکے ہیں،  تو جج  صاحب! آپ کی خاندانی نجابت، ذہانت، شرافت، امانت داری اور حق گوئی یہاں کوئی معنی نہیں رکھتی، یہاں بلند قامت  شخصیات کی ضرورت نہیں رہی،  یہاں “بونوں” کی حکومت ہے، یہ چھوٹے ذہنوں والے،  ایف اے پاس لوگوں کی ریاست ہے، آپ نے سچ کا علم بلند کرنا چاہا اور منہ کی کھائی، اب اپنا علم اپنے پاس رکھیے، اپنے گھر  کی الماریوں میں سجی کتب اپنے پاس رکھیے، قانون کی کتاب کے نسخے اپنے پاس رکھیے، دانش اور امانت داری کا  درس اپنے پاس رکھیے، آئین و دستور کی مثالیں اپنے پاس رکھیئے۔  یہ سوغاتیں اس ملک میں کسی کو درکار نہیں،  یہ سودا یہاں بکنے والا نہیں؛ یہاں فردوس عشق اعوان والی ذہنیت درکار ہے، یہاں فیاض چوہان جیسے فصیح البیان درکار ہیں، یہاں مراد سعید جیسے مقرر درکار ہیں، یہاں شہزاد اکبر اور فروغ نسیم جیسے قانون کے ماہرین درکار ہیں، یہاں  ثاقب ںثار اور  جاوید اقبال جیسے منصف درکار ہیں۔

یقین مانیں۔ یہاں اس قوم کو تھپڑ پڑتے رہیں، گالیاں پڑتی رہیں، جوتے لگتے رہیں تو راولپنڈی کے دفتروں میں مٹھائیاں بٹتی رہتی ہیں، یہاں شوکت عزیز صدیقی جیسے بڑے لوگوں کا کوئی کام نہیں۔

آپ سے بس اتنا کہنا مقصود تھا کہ یہاں کسی کا ضمیر نہیں جاگے گا، یہاں  ہر سچ بولنے والا عبرت کا نشان بنے گا،  یہاں  ہر حق گو پر بہتان لگے گا اور  آہنی بوٹوں تلے اس ملک کا نظام انصاف اسی طرح “ہینڈل” ہوتا رہے گا۔  

آپ نے سچ بول کر جبر کے اس نظام کو توڑنے کی کوشش کی لیکن یقین مانیئے  جسٹس شوکت عزیز صدیقی صاحب !آپ نے اچھا نہیں کیا۔

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

Read more

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
error: