Pakistan has emerged as a founding member of President Donald Trump’s Board of Peace, a new diplomatic body unveiled at Davos to oversee Gaza’s post-war security, reconstruction and political transition.
گوادر کو جدید اور عالمی معیار کا ساحلی شہر بنانے کیلئے اقدامات و منصوبوں سے متعلق ’’پاتھ ویز ٹو پروگریسیو گوادر 2026‘‘ سیمینار و نمائش کا انعقاد؛ گوادر کو جدید بندرگاہ اور عالمی تجارتی نظام سے جوڑنے کا سٹریٹیجک ذریعہ بنانے میں اہم سنگِ میل عبور
After two decades of stalled talks, the European Union and India have sealed a sweeping free trade agreement designed to cut tariffs, expand market access and reshape their strategic partnership.
An official KP government letter has contradicted claims that the Tirah Valley evacuation was the result of a military operation, revealing it was a voluntary civilian-led decision agreed through jirgas and prompting questions over the handling of Rs 4 billion in relief funds.
Pakistan has ruled out any move against Palestinian interests, rejected participation in any mission to disarm Hamas, and clarified that no decision has yet been taken on joining an international stabilisation force, according to a high-level security briefing.
تاریخ بتاتی ہے جب ظلم بڑھ جاتا ہے تو کوئی نعرہ مستانہ لگاتا ہےابتدا میں لوگ ایسی بات پر توجہ نہیں دیتے لیکن پھر بات لوگوں کو سمجھ آنا شروع ہو جاتی ہے—عمار مسعود کی تحریر
اس سماج میں ہر چیز الٹ ہو گئی ہے۔ جو ڈاکو ہیں وہ چور چور کا نعرہ لگا رہے ہیں۔ جن کا کام انصاف دینا ہے وہ طاقتوروں کے جرم چھپا رہے ہیں۔ جن کو پڑھنے کی ضرورت ہے وہ بول رہے ہیں۔ جن کا شعار سیاست میں مداخلت ہے وہ مسلسل بیان دے رہے ہیں کہ ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ جنکا مذہب امن کا پیامبر ہے وہ لوگوں کو تشدد پر آمادہ کر رہے ہیں۔ جنکو عوام ووٹ سے منتخب کرتے ہیں وہ معتوب ٹھہرا دیئے گئے ہیں۔ جو مجرم ہے وہ جرم کے خلاف تقریریں کر رہے ہیں۔ سیاستدان گیٹ نمبر چار کے بھکاری ہونے پر فخر کر رہے ہیں۔ غریب افلاس سے مر رہے ہیں اور حکومت ترقی کے نعرے لگا رہی ہے۔ قیمتیں اس سرزمین پر آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور حکمران دساور کی مثالیں دے رہے ہیں۔ یو ٹرن کو سعادت بتایا جا رہا ہے۔ جھوٹ کو سیاسی فتح کا نام دیا جا رہا ہے۔ بولنے والوں کے منہ بند کر دیئے گئے ہیں اور چیخنے چلانے والوں کو کھلا چھوڑ دیا گیا ہے۔ جمہوری ایوانوں میں ایکسٹنشن جیسی قابل نفرت چیز کے ثمرات بیان کیئے جا رہے ہیں۔
نہ یہ ملک ایسا تھا نہ اس کے لوگ ایسے تھے۔ حبس اور جبر کے ماحول میں سب کچھ بدل گیا ہے۔ جمہوریت بھی سیاست بھی اور انسانیت بھی۔ اب فاتح وہ ہے جس کے ہاتھ زیادہ پلاٹ لگے۔ اب سیاست دان وہی ہے جو اسٹیبلشمنٹ کا مںظور نظر ہو۔ اب صحافی وہی ہے جو گالی گلوچ میں مہارت رکھتا ہو۔ حق گوئی اور بے باکی کا کوئی خریدار نہیں۔ سچ کا ماننے والا کوئی نہیں۔ عجیب حبس کا عالم ہے۔ عجب جبر کی کیفیت ہے۔ سچ اور جھوٹ میں تفریق ختم ہو گئی ہے۔ حق اور شر مِں حد فاصل مٹ چکی ہے۔
تاریخ میں ہم پہلی قوم نہیں ہیں جو اس قہر کا شکار ہوئے ہیں۔ ظلم کی اس روایات سے تاریخ کے اوراق بھرے پڑے ہیں۔ بہت سی قومیں ذہنی اور جسمانی محکومی میں اپنی نسلیں گنوا چکی ہیں۔ یہ وہ اقوم تھیں جنہیں اس طرح کے سماج سے رہائی کا رستہ نظر نہیں آتا تھا ۔ لیکن انسان کی سرشت میں تنوع ہے۔ وہ کنوئیں کا میںڈک ساری عمر نہیں رہ سکتا۔ اس کے سر پر آہنی خود ہمیشہ دھرا نہیں رہ سکتا۔ ایک وقت ایسا آتا ہے جب لوگ جبر کی قوتوں کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں۔ ظلم کی دیواریں گرانا چاہتے ہیں۔ سوچ پر پڑی زنجیروں کو توڑنا چاہتے ہیں۔ گہرے سناٹے میں آواز بلند کرنا چاہتا ہے۔
ایسے ماحول میں جہاں مدتوں سے اندھیرا ہو وہاں روشنی دکھانے والے کو سودائی کہا جاتا ہے۔ جہاں حق بات کہنے والے کو مجذوب سمجھا جاتا ہے۔ لوگ قفس میں رہنے کے اتنے عادی ہو جاتے ہیں کہ وہی قید خانہ انہیں اپنے گھر سا معلوم ہوتا ہے۔ وہ اس قید خانے سے رہائی ہی نہیں چاہتے۔ وہ اسی کے عادی ہو چکے ہوتے ہیں۔ انہیں رہائی کا شوق ہی نہیں رہتا۔
تاریخ یہی بتاتی ہے کہ جب ظلم بڑھ جاتا ہے تو کوئی آواز بلند ہوتی ہے۔ کوئی نعرہ مستانہ لگاتا ہے۔ ابتدا میں لوگ ایسی بات پر توجہ نہیں دیتے ۔ لیکن ہر سماج میں ایسے لوگ موجود ہوتے ہیں جو اس آواز پر لبیک کہتے ہیں۔ پھر بات لوگوں کو سمجھ آنا شروع ہو جاتی ہے۔ پھر لوگ اس آواز کے گرد جمع ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ یہ وہ وقت ہوتا ہے جب لوگوں کو ادارک ہوتا ہے کہ ان کی زندگیاں اندھیرے میں گذر گئی ہیں۔ انکی سانسیں قید میں بسر ہو گئی ہیں۔ ایسے میں لوگ رہائی کا نعرہ لگاتے ہیں۔
یہی کیفیت پاکستان کی اس وقت ہے۔ کتنی دہائیاں گذر گئیں جب یہاں پر نفرت کا راج رہا۔ہمیں ہمارے لوگوں نے تقسیم کیا۔ اپنے ہی آشیانے کو آگ لگا دی۔ ہماری آنکھوں پر پٹی باندھی ، زبانوں کو تالے لگائے اور دماغوں کو مقفل کر دیا۔ لوگ روشنی کی طرف ابھی بھاگ نہیں رہے درست کہنا تو یہ ہو گا کہ ابھی تک انکی آنکھوں کو روشنی دیکھنے کی استطاعت میسر ہوئی ہے۔ اس سے آگے منظر اور خوش کن ہو سکتے ہیں۔ یہ احساس ان میں پایا جا رہا ہے۔
معاشروں میں انصاف کی بنیاد جمہوریت ہوتی ہے۔ ہمارے ہاں اسکو بے انصافی بنا کر پیش کیا گیاہے۔ ہم اس سماج میں جمہوریت کے حق میں دلیل دیتے ہوئے بھی انجانے میں آمریت کو فروغ دیتے ہیں۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ ہمیں اس مضمون کے ثمرات کا ادراک ہی نہیں ہے۔ نہ ہمیں جمہوری حقوق کا پتہ ہے نہ جمہوری فرائض کی کوئی خبر ہے۔ نہ رات کے اندھیرے کا احساس ہے نہ دن کا اجالے ہمارے لئے کوئی معنی رکھتا ہے۔ ہمیں چوہتر سال میں پہلی دفعہ اس کانسپٹ سے آگائی ہوئی ہے۔ یہی اس وقت ہماری معراج ہے۔
آج نواز شریف جو کر رہا ہے کہہ رہا ہے بہت سوں کو وہ بات نہیں سمجھ آ رہی۔ کوئی اس بات کو جنوں کہتا ہے کوئی مجذوب کی بڑ قرار دیتا ہے۔ بہت سے لوگ بے یقینی کی کیفیت میں ہیں۔ انہیں اس بات پر شک ہے کہ یہ کیسے ممکن ہے دہائیوں کا اندھیر اچھٹ جائے۔ کچھ لوگ مخمصے میں کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ درانصاف ، انصاف کرنے لگے۔ ظلم کی دیواریں اچانک گر جائیں۔ اندھیرا اچانک چھٹ جائے۔
تاریخ کو دیکھیں تو یہی سبق ملتا ہے کہ ظلم کے ایوان ریت کی دیوار ہوتے ہیں۔ ایک ضرب کاری کے منتظر ہوتے ہیں۔ ایک للکار کے مستحق ہوتے ہیں۔ لوگ پوچھتے ہیں کہ نواز شریف جس تبدیلی کا ذکر رہے ہیں وہ تبدیلی کب تک آئے گی؟ انقلاب کیسے آئے گا ؟ جمہوریت کے ثمرات کیسے ملیں گے؟ لوگ سیدھے سیدھے سوال کرتے ہیں سیدھے سیدھے جواب چاہتے ہیں۔ لوگوں کے لئے بس اتنا کہہ دینا کافی ہے تبدیلی اس وقت آئے گی جب لوگ خود تبدیل ہوں گے۔ سماج اس وقت بدلے گا جب بائیس کروڑ لوگ خود کو بدلنے پر راضی ہوں گے۔ جمہوریت کا سورج اس دن چمکے گا جب لوگ اپنی آنکھیں کھول کر دیکھنا شروع کر دیں گے۔ ثمرات کی منزل تک پہنچے کے لئے ضروری ہے کہ مضمرات کو ختم کیا جائے۔ جب لوگ خود ظلم کے خلاف نکلیں تو یہ سب ممکن ہو گا۔ یقین مانیئے اب اس لمحے کے آنے میں زیادہ دیر نہیں ہے کیونکہ ظلم سے اب لوگوں کی طبیعت بھر چکی ہے۔ آمریت کے جوتے کھا کھا کر لوگ اب تھک چکے ہیں۔ سیلیکٹڈ حکمران برداشت کر کر کے اب لوگوں چیخیں نکل چکی ہیں۔
نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔
آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔