spot_img

Columns

Columns

News

Pakistan named among Trump’s ‘Board of Peace’, reshaping Gaza diplomacy

Pakistan has emerged as a founding member of President Donald Trump’s Board of Peace, a new diplomatic body unveiled at Davos to oversee Gaza’s post-war security, reconstruction and political transition.

گوادر کی ترقی میں اہم سنگِ میل، ’’پاتھ ویز ٹو پروگریسیو گوادر 2026‘‘ سیمینار و نمائش کا انعقاد

گوادر کو جدید اور عالمی معیار کا ساحلی شہر بنانے کیلئے اقدامات و منصوبوں سے متعلق ’’پاتھ ویز ٹو پروگریسیو گوادر 2026‘‘ سیمینار و نمائش کا انعقاد؛ گوادر کو جدید بندرگاہ اور عالمی تجارتی نظام سے جوڑنے کا سٹریٹیجک ذریعہ بنانے میں اہم سنگِ میل عبور

EU and India seal historic trade deal after two decades of talks

After two decades of stalled talks, the European Union and India have sealed a sweeping free trade agreement designed to cut tariffs, expand market access and reshape their strategic partnership.

Tirah evacuation exposed: KP government letter contradicts claims of military-led displacement

An official KP government letter has contradicted claims that the Tirah Valley evacuation was the result of a military operation, revealing it was a voluntary civilian-led decision agreed through jirgas and prompting questions over the handling of Rs 4 billion in relief funds.

No decision on Pakistan joining Gaza stabilisation force, parliament to decide, security sources

Pakistan has ruled out any move against Palestinian interests, rejected participation in any mission to disarm Hamas, and clarified that no decision has yet been taken on joining an international stabilisation force, according to a high-level security briefing.
Newsroomسیلیکٹد ہمارے نشانے پر ہے، بلاول بھٹو زرداری
spot_img

سیلیکٹد ہمارے نشانے پر ہے، بلاول بھٹو زرداری

عمران خان کو چاہیے کہ وہ لاکھوں لوگ لانے کی بات کرنے کی بجائے اپنے چند کارکنوں کو بھیج کر حکومتی ادارہ پر حملہ کرنے کی بجائے عدم اعتماد والے دن 172 بندے پورے کرے اور بات ختم کرے

TT Staff Reporter
TT Staff Reporter
Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.
spot_img

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ختم ہوچکی ہے عمران خان بطور وزیراعظم اکثریت کھو چکا ہے اور اپنی شکست کو سامنے دیکھ کراب خانصاحب دہشت پھیلانے کی کوششوں میں ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے سندھ ہاوس پر حملہ کرکے دہشت پھیلانے کی کوشش کی۔

بلاول بھٹو نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یاد رکھیں سندھ ہاوس سندھ کے لوگوں کی ملکیت ہے اور جو وہاں کیا گیا وہ کھلی دہشتگردی ہے اور ہم ان پر ایف آئی آر درج کروائینگے انہوں نے کہا کہ حکومت کو کس نے اجازت دی ہے کہ وہ سندھ ہاوس پر حملہ کرے انکی ان قسم کی دھمکیوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ہم عدم اعتماد کے نتیجہ میں اس غیر منتخب وزیراعظم کو گھر بھیجیں گے۔

تحریک انصاف کے وہ ممبران جوتحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کررہے ہیں انکو پیسے دیے جانے کے متعلق بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کیسے مضحکہ خیز جھوٹ بول رہی ہے خود بتائیں یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ن لیگ کے بندے کو وزیراعظم بنانے کیلئے پیپلز پارٹی پیسے خرچ کریگی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم کو چاہیے کہ وہ لاکھوں لوگ لانے کی بات کرنے کی بجائے اپنے چند کارکنوں کو بھیج کر حکومتی ادارہ پر حملہ کرنے کی بجائے عدم اعتماد والے دن 172 بندے پورے کرے اور اگر ایسا نہیں کرسکتا تو استعفی دے غنڈہ گردی کرنے سے باز آجائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عدم اعتماد پہلے لائے گئے عدم اعتمادوں سے بہت مختلف ہے کیونکہ یہ عدم اعتماد ایک سیاسی جدوجہد کے ایک تسلسل کے نتیجہ میں ہورہا ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کوئی ایک وجہ بتادیں کہ عمران خان کو مزید وزیراعظم برقرار رہنے دیا جائے کیونکہ یہ اگر اور رہا تو یہ عوام کی معاشی حالت کو بدتر کریگا یہ مزید میڈیا کی آزادی پر حملے کریگا اسی لیے اپوزیشن کا متفقہ فیصلہ ہے کہ ایک صاف شفاف حکومت کے بعد عوام کے حقیقی نمائندوں کو حکومت کا حق ملے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ہم سیاسی شہید نہیں بننے دینگے اسی لیے یہ کوئی نہ کوئی کرائسس بنانا چاہتا ہے لیکن ہم اسکو جمہوری طریقہ سے پارلیمان میں شکست دیکر گھر بھیجیں گے انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن میں اکثریت ن لیگ کی ہے انکا اپوزیشن لیڈر ہے اسلئے وزیراعظم کا نمائندہ لانے کا حق بھی انہی کا ہے پیپلز پارٹی اپنا نمائندہ نہیں لائیگی۔

بلاول بھٹوزرداری نے مزید کہا کہ اسوقت ہماری بندوق کے نشانے پر وہ سیلیکٹد ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ہم جمہوری ہتھیار کے ذریعہ اس غیر جمہوری شخص کو ہٹایا جائے۔

بلاول بھٹو نے اس موقع پر کہا کہ عدم اعتماد پر ڈی چوک میں جلسہ کرنے کا عمران خان اعلان اور آرٹیکل 6 کے تحت آتا ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے اپنے مارچ کا اعلان پہلے سے ہی کررکھا ہے اور میرے اوپر میری جماعت کے اندر سے پریشر ہے کہ پی ڈی ایم کے مارچ میں شرکت کی جائے۔

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

Read more

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
error: