spot_img

Columns

Columns

News

Argentina stun England with dramatic late comeback to reach World Cup Final

Argentina scored twice in the final minutes to complete a dramatic 2-1 comeback over England in Atlanta and advance to a second consecutive FIFA World Cup final.

China now viewed more positively than the US in most countries, Pew finds

For the first time, more people view China favourably than the US across most of 36 countries surveyed, Pew Research Center finds, with more expressing confidence in Xi than Trump. The US leads China in just six countries. In Pakistan, 84% call China a reliable partner against 36% for the US.

پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار 17 ارب امریکی ڈالرز کا قرضہ قبل از وقت ادا کر دیا، مشیرِ خزانہ خرم شہزاد

پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار 4722 ارب روپے (تقریباً 17 امریکی ڈالرز) کا قرض مقررہ وقت سے پہلے ادا کر دیا۔ رواں مالی سال 2900 ارب روپے کی ادائیگیاں ہوئیں۔ ادا کیے گئے قرض میں 51 فیصد سٹیٹ بینک، 49 فیصد دیگر مالیاتی اداروں کا شامل ہے۔ مشیرِ خزانہ

امریکی ایف بی آئی نے جرائم پیشہ نیٹ ورک سے منسلک بھارتی شہری کیلئے مطلوب نوٹس جاری کر دیا

بھارتی شہری نِتیش کوشل کیلئے امریکی ایف بی آئی نے مطلوب نوٹس جاری کر دیا۔ ”آپریشن ہارڈ بال“ میں شامل تین میں سے ایک جرائم پیشہ نیٹ ورک (بھگوانپوریا) سے منسلک نِتیش کوشل کو مسلح و خطرناک شخص قرار دیتے ہوئے ریکٹیئرنگ جرائم پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

FBI issues wanted notice for Indian national linked to crime network

The FBI has issued a wanted notice for Nitish Kaushal, a 26-year-old Indian national alleged to be an enforcer for the Bhagwanpuria crime network, one of three India-based groups named in Operation Hard Ball. He is wanted on racketeering charges and considered armed and dangerous.
Op-Ed⁨یوکرین اور کشمیر⁩
spot_img

⁨یوکرین اور کشمیر⁩

Op-Ed
Op-Ed
Want to contribute to The Thursday Times? Get in touch with our submissions team! Email views@thursdaytimes.com
spot_img

فی الوقت پوری دنیا کی نظریں یوکرین پر ہیں جہاں روس نے کچھ علاقوں پر غاصبانہ طور پر قابض ہونے کیلئے حملہ کیا ہے۔ چند ایک ممالک کے علاوہ باقی تمام دنیا یوکرین کی حمایت میں متحد نظر آ رہی ہے اور یہی مؤقف رکھتی ہے کہ روس کا جنگی جنون عالمی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے اور یہ کہ یوکرین اس معاملہ میں مظلوم کی حیثیت رکھتا ہے۔ مختلف ممالک روس کے خلاف تجارتی، کاروباری اور سفری پابندیاں عائد کر رہے ہیں۔ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے روس کی قومی فٹبال ٹیم پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی ہے، یورپ کی فٹبال تنظیم یوئیفا نے بھی روس سے تعلق رکھنے والے تمام فٹبال کلبز کو کسی بھی یورپین ایونٹ یا فٹبال کے مقابلوں میں حصہ لینے سے روک دیا ہے۔

یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کو خط بھیجا گیا اور یہ مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان بھی یوکرین پر روس کے حملہ کی مذمت کرے۔ یہ ایک جائز مطالبہ تھا جس کو پاکستان میں اقتدار و اختیارات پر قابض قوتوں کے کٹھ پتلی وزیراعظم نے ٹھکرا دیا اور ایک جلسہ میں یورپی یونین کے خلاف ایسے الفاظ استعمال کیے جو ہر گز مناسب یا قابلِ قبول نہ تھے۔ عمران خان نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ یورپی یونین نے یہی خط بھارت کو کیوں نہیں لکھا؟ یہ سوال بھی صرف جھوٹی انا کی تسکین کے سوا اور کچھ نہ تھا کیونکہ اگر اس خطہ کی تاریخ، ہمارے مذہبی نظریات اور کشمیر کے متعلق دونوں ممالک کے مؤقف کو سامنے رکھا جائے تو یہ کہنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرنی چاہیے کہ یورپی یونین کا صرف پاکستان کو خط لکھنا کوئی حیران کن بات نہ تھی۔

‏پاکستان دنیا کے سامنے 74 برس سے کشمیر کے متعلق بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے آواز بلند کر رہا ہے اور پاکستان کا سرکاری مذہب اسلام ہے جو کہ مظلوم کا ساتھ دینے اور ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا درس دیتا ہے۔ دوسری طرف بھارت نے 74 برس سے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے اور وہ سرکاری طور پر ایک لبرل ریاست ہے۔ پاکستان دنیا میں کشمیری عوام کیلئے خود ارادیت کی بات کرتا ہے جبکہ بھارت دنیا کے سامنے یہ مؤقف رکھتا ہے کہ کشمیر اس کا حصہ ہے اور وہی کشمیر پر اپنا حق رکھتا ہے اور یہ کہ کشمیر میں کسی بھی طرح کے ریفرینڈم کی کوئی ضرورت ہی نہیں ہے۔

‏یورپی یونین نے ہم سے اگر یوکرین پر روس کے بلاجواز حملہ کی مذمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے تو وہ کشمیر کے معاملہ پر ہمارے نظریات کو سامنے رکھتے ہوئے ایک درست مطالبہ ہے کہ ہم اگر کشمیر پر بھارتی قبضہ کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں تو ہمیں روس کے یوکرین پر حملہ کی بھی مذمت کرنی چاہیے۔ روس یوکرین کے کچھ علاقوں پر ناجائز قبضہ کرنا چاہتا ہے اور اس بنیاد پر اس نے یوکرین پر حملہ کیا۔ ہم اگر روس کی حمایت کرتے ہیں تو پھر اقوامِ متحدہ یا کسی بھی عالمی سطح کے پلیٹ فارم پر کس طرح کشمیر کیلئے آواز بلند کریں گے؟ کیسے کشمیری عوام کیلئے حق خود ارادیت کا مطالبہ کریں گے؟

‏جس طرح کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیر کے عوام کو کرنا چاہیے بالکل اسی طرح یوکرین کے ان علاقوں کے متعلق بھی یوکرین کے عوام کو فیصلہ کرنے کا حق ملنا چاہیے جن پر روس ناجائز قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ جس طرح کشمیر پر بھارتی تسلط ظلم ہے، اسی طرح یوکرین پر روس کا حملہ بھی ظلم ہے۔

‏عقل کے اندھے لوگ عمران خان کی یورپی یونین کے خلاف زبان درازی پر عمران خان کو دبنگ لیڈر کہتے پھرتے ہیں، اب ان جہالت کے قطب میناروں کو کون سمجھائے کہ عمران خان بہادری کے کھوکھلے خول میں چھپی اپنی جہالت کی وجہ سے دنیا بھر میں کشمیر کے متعلق پاکستان کا مؤقف کمزور کر رہا ہے؟

‏پاکستان کا سرکاری مذہب اسلام ہے، آئین بھی اسلامی اصولوں کی بنیاد پر تشکیل دیا گیا۔ اسلام ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا درس دیتا ہے اور مظلوم کا ساتھ دینے کا حکم دیتا ہے۔ ظالم اگر مسلمان بھی ہو تو اس کا ہاتھ روکنا چاہیے اور مظلوم اگر کافر بھی ہو تو اس کی دادرسی کرنی چاہیے۔

‏اسلامی اصولوں یا اسلامی تعلیمات کو سامنے رکھا جائے تب بھی موجودہ حالات میں روس کی حمایت غلط بلکہ جرم ہے اور اگر کشمیر کے متعلق دنیا میں پاکستان کے مؤقف کو دیکھا جائے تب بھی یوکرین کی حمایت نہ کرنا بہت بڑی غلطی ہے جس کا بھاری خمیازہ مستقبل میں بھگتنا پڑ سکتا ہے۔

‏عمران خان وہی شخص ہے جو کل تک فرانسیسی سفیر کو نکالنے کے متعلق تحریکِ لبیک کے مطالبہ کو صرف اس لئے تسلیم کرنے سے انکار کرتا رہا کیونکہ اس سے یورپی یونین اور امریکہ سے تعلقات خراب ہونے کا خدشہ تھا اور اسی لئے یہ شخص تیزاب پاشی اور گولیوں سے نہتے شہریوں کو قتل کرواتا رہا۔

‏اب چونکہ یہ عالمی سطح کا سرٹیفائیڈ منگتا روس جا کر کچھ خیرات لے آیا ہے لہذا اب اسلامی اصول اور تعلیمات، ریاستی آئین، عالمی انسانی حقوق، اقوامِ متحدہ کے قوانین اور کشمیر کے متعلق پاکستان کے مؤقف کو یکسر فراموش کر کے یورپی یونین کے متعلق بڑھکیں اور بونگیاں مارتا پھرتا ہے۔

‏یہ شخص پاکستان کیلئے سیکیورٹی تھریٹ بن چکا ہے. اس کے کرتوت پاکستان کو سفارتی سطح پر مکمل تنہائی کی جانب دھکیل رہے ہیں۔ ملک کی بقاء کیلئے اس شخص سے نجات ناگزیر ہے۔ اللّٰه تعالیٰ پاکستان اور کشمیر کی حفاظت فرمائے۔

آمین یا رب العالمین۔


The contributor, A.M. Farooqi, is a social media activist, currently working in an MNC as a Customer Relationship Officer. His topics of interest surround civilian supremacy, freedom of expression, and rule of constitution.

Reach out to him @_Omaroglu.

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

Read more

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.