کراچی کا میئر پی ڈی ایم سے ہوگا اور حیدر آباد کا میئر پیپلز پارٹی کا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری

میری خواہش ہے کہ کراچی کا میئر کوئی جیالا بنے لیکن  مجھے سو فیصد یقین ہے کہ اس مرتبہ کراچی کا میئر پی ڈی ای ایم سے اور حیدار آباد کا میئر تاریخ میں پہلی مرتبہ پیپلز پارٹی کا جیالا ہوگا۔

Raaye dein

Tarjuma ho raha hai… 0 / 3 Asal tehreer parhein

A file photo is shown of foreign minister Bilawal Bhutto-Zardari in Karachi.
A file photo is shown of foreign minister Bilawal Bhutto-Zardari in Karachi.

پیپلز پارٹی کے چئیرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سب کو کل ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینا چاہیے کسی کو اسکا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ جب پیپلز پارٹی نے 1985میں الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا تو اس کا پیپلز پارٹی کوسیاسی نقصان ہوا تھا یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ میری میری ایم کیو ایم کے بھائیوں کو تجویز ہے کہ وہ الیکشن کا بائیکاٹ نہ کریں بالکہ اس میں حصہ لیں تاکہ ہم مل کر کراچی حیدر آباد کی ترقی کیلئے کام کرسکیں۔

چئیرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ اگر ایم کیو ایم حکومت سے الگ ہونے کا فیصلہ کرتی ہے تو یہ غیر سیاسی فیصلہ ہوگا امید کرتے ہیں ایسا فیصلہ نہیں لیا جائیگا۔

وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کی خبروں پر بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاقی حکومت کو اپنے نمبرز پر اعتماد ہے اور اگر اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا گیا تو ہم اسے مینج کرلیں لگے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا میری خواہش ہے کہ کراچی کا میئر کوئی جیالا بنے لیکن  مجھے سو فیصد یقین ہے کہ اس مرتبہ کراچی کا میئر پی ڈی ای ایم سے اور حیدار آباد کا میئر تاریخ میں پہلی مرتبہ پیپلز پارٹی کا جیالا ہوگا۔

TT Karachi Bureau

Reporting from Karachi and across Sindh by The Thursday Times' Karachi bureau.

More from this bureau

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

Published by Thursday Media International thursday.media