پیپلز پارٹی کے چئیرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سب کو کل ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینا چاہیے کسی کو اسکا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ جب پیپلز پارٹی نے 1985میں الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا تو اس کا پیپلز پارٹی کوسیاسی نقصان ہوا تھا یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ میری میری ایم کیو ایم کے بھائیوں کو تجویز ہے کہ وہ الیکشن کا بائیکاٹ نہ کریں بالکہ اس میں حصہ لیں تاکہ ہم مل کر کراچی حیدر آباد کی ترقی کیلئے کام کرسکیں۔
چئیرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ اگر ایم کیو ایم حکومت سے الگ ہونے کا فیصلہ کرتی ہے تو یہ غیر سیاسی فیصلہ ہوگا امید کرتے ہیں ایسا فیصلہ نہیں لیا جائیگا۔
وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کی خبروں پر بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاقی حکومت کو اپنے نمبرز پر اعتماد ہے اور اگر اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا گیا تو ہم اسے مینج کرلیں لگے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا میری خواہش ہے کہ کراچی کا میئر کوئی جیالا بنے لیکن مجھے سو فیصد یقین ہے کہ اس مرتبہ کراچی کا میئر پی ڈی ای ایم سے اور حیدار آباد کا میئر تاریخ میں پہلی مرتبہ پیپلز پارٹی کا جیالا ہوگا۔