سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ میں پیپلز پارٹی نے میدان مارلیا ہے
کراچی میں بھی پیپلز پارٹی 93 سیٹیں جیت کر پہلے نمبر پررہی دوسرے نمبر پر جماعت اسلامی جنہوں نے 86 سیٹیں حاصل کیں جبکہ تحریک انصاف 40 سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکی مسلم لیگ ن نے سات اور جے یو آئی نے تین سیٹیں حاصل کیں
تحریک انصاف نے الیکشن سے قبل کامیابی کے بڑے دعوے کیے تھے لیکن وہ جماعت جس کے پاس کراچی میں قومی اسمبلی کی 14 اورصوبائی اسمبلی کی 22 سیٹیں ہیں وہ صرف 40 سیٹوں پر کامیاب ہوسکی حالیہ نتائج کے بعد عمران خان کے مقبولیت کے بیانیے کو سخت ٹھیس پہنچی ہے
بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کراچی میں سب سے بڑی پارٹی بن کر سامنے آئی ہے جبکہ تحریک انصاف جن کا دعوی تھا کہ کراچی کا میئر انکا ہوگا وہ تیسرے نمبر پر رہی نتائج کے بعد کراچی میں کوئی بھی جماعت اکیلئے میئر بنانے کی پوزیشن میں نہیں ہے پیپلز پارٹی کو جماعت اسلامی یا تحریک انصاف کو اپنے ساتھ ملانا ہوگا اور اگر جماعت اسلامی نے اپنا میئر بنانا ہے تو اس کیلئے انہیں پیپلز پارٹی یا تحریک انصاف کی مدد درکار ہوگی
جماعت اسلامی کے کراچی کے امیر نے الیکشن رزلٹس میں دھاندلی کا الزام عائد کردیا ہے