تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ میری حکومت ہٹانے کے بعد مجھے قتل کروانے کیلئے پہلے پلان اے بنایا گیا جس کے ذمہ داروں کے نام پر میں نے وڈیو بنا کر باہر بھجوا دی جس سے وہ پیچھے ہٹ گئے۔
عمران خان نے کہا کہ پلان اے کی ناکامی کے بعد پلان بی بنایا گیا جس میں دینی انتہا پسندی کے نام پرمجھے پر قتل کروانے کی سازش بنائی گئی جس میں یہ تقریبا کامیاب ہوگئے تھے لیکن اللہ نے مجھے بچا لیا۔
سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ پلان اے اور بی کی ناکامی کے بعد اب تیسرا پلان سی بنایا گیا ہے جس کے پیچھے آصف زرداری ہیں جن کے پاس سندھ حکومت کا لوٹا گیا کرپشن کا بے تحاشہ پیسا ہے اس نے ایک دہشتگرد تنظیم کو مجھے قتل کروانے کیلئے پیسے دیے ہیں۔
عمران خان نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے قتل کروانے میں آصف زرداری کے سہولت کار طاقتور ایجنسیوں کے لوگ ہیں اوران سب نے مل کرمجھے مروانے کی واردات کرنی ہے اسی لیے میں اپنی قوم کو آگاہ کررہا ہوں لیکن میں پھر بھی نکلوں گا کیونکہ زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔
عمران خان نے کہا کہ میں یہ سب اسلئے بتا رہا ہوں تاکہ اگرمجھے کچھ ہوا تو قوم انکو نہ چھوڑے اور یہ اپنی زندگی انجوائے نہ کرسکیں۔