مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ نوجوان قوم کی تقدیر بدل سکتے ہیں نئ قیادت انہیں میں سے آئیگی نئے ایم این ایز ایم پی ایز اور نئی لیڈرشپ اسی یوتھ میں سے سامنے آئیگی یہ بات انہوں نے لاہور میں پارٹی کے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئی کہی۔
اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ اللہ کی شان دیکھیں کہ جو نواز شریف کے خلاف اکٹھے ہوئے اور انکے خلاف مل کر کاروائیاں کرتے رہے آج وہی نواز شریف کی بے گناہی کی گواہی دے رہے ہیں اور ایک دوسرے کو جھوٹا غدار اور میر جعفر کہہ رہے ہیں۔
سینئر نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ اب عمران خان کہتے ہیں کہ میری حکومت کیخلاف امریکہ نے سازش نہیں کی بالکہ جنرل باجوہ نے کی ہے جس جنرل باجوہ کو میر جعفر کہتا ہے اور یہی وہ جنرل باجوہ ہے جس کو تاحیات ایکسٹیشن دینے کی آفرز کرتا رہا اور جس سے چھپ چھپ کر ملتے رہے۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ قومی مفاد میں نہیں بالکہ صرف ذاتی مقاصد کیلئے تھا تاکہ وہ ایک تقرری روکی جاسکے اور حکومت ختم ہوسکے اور اس لانگ مارچ میں جو بچوں کی شہادت ہوئی ان کا کیا بنا انہوں نے اپنے مقاصد کے حصول کیلئے لوگوں کے بچوں کو شہید کروایا۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ انہوں نے جھوٹ کا نام بیانیہ رکھ دیا ہے انکے پاس انکے پاس کوئی معاشی پلان نہیں ہے یہ کوئی پراجیکٹ نہیں ملک کو دے سکے انکے پاس صرف مارو گھیراو جلاو کے علاوہ کوئی پلان نہیں ہے۔
مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ کدھر گیا امریکی سازش، حقیقی آزادی، ایبسلیوٹلی ناٹ، غلامی نامنظور کا بیانیہ آج اس بیانیے کی نہ صرف موت ہوگئی ہے بالکہ اسکی تدفین اور نماز جنازہ زمان پارک میں ہونی چاہیے۔
اس موقع پر مریم نواز نے سوال کیا کہ آج ہم کوئی غلام تو نہیں، امریکی سازش اور ایبسیلیوٹلی ناٹ کے اسٹیکرز کا کیا کرنا ہے پہلے امریکی سازش کا بیانیہ بنایا پھر لابنگ فرمز ہائیر کیں اور کہنا شروع کردیا کہ مجھے تو سازش نظر نہیں آرہی اور اب امریکہ کو باعزت بری کردیا اوراگر آج کہتے ہو کہ امریکہ نے سازش نہیں کی تو پھر آو عوام کو اردو میں بتاو کہ آپ نے امریکہ سے معافی مانگ لی ہے تاکہ عوام کو پتہ چلے آپ نے کتنا بڑا جھوٹ بولا ہے۔
چیف آرگنائزر ن لیگ نے کہا کہ اسکے گھر کی دو خواتین ایک پیرنی صاحبہ اور دوسری فرح گوگی نے اربوں کی چوری کی ہے سوچیں اگر گھر کی عورتیں اتنی بڑی چوری کرسکتی ہیں تو انکی پوری جماعت نے کتنی بڑی چوریاں کی ہونگی۔
مریم نواز نے کہا کہ ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والے بتائیں کہ ریاست مدینہ میں جھوٹ بولنے والے حکمران کی سزا کیا ہوگی اگر ٹیریان وائٹ اور توشہ خانہ کیس ریاست مدینہ میں رجسٹر ہوتا تو ایسے مجرم کی کیا سزا ہوتی۔
سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکا نام لیکر مریم نواز نے کہا کہ آج کدھر ہیں وہ ڈیم والا بابا ثاقب نثار جس نے اس کو صادق و امین قرار دیا اور بقیہ تمام سیاستدانوں کیخلاف ایک منظم کیمپین چلا کر انکو چور بنایا۔