مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزرمریم نوازنے کہا کہ یہ نواز شریف اورپاکستان کے خلاف سازش کے مرکزی کردار وہ پانچ کا ٹولہ ہے جن کی وجہ سے پاکستان آج اس پری حالت میں ہے یہ بات انہوں نے سرگودھا میں پارٹی تنظیمی عہدیدران سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مریم نواز نے ان پانچ کے ٹولے کی تصاویر دکھاتے ہوئے کہا کہ انکا سرغنہ فیض حمید تھا۔
اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ ایک اہم جماعت کے سربراہ نے بتایا کہ انہوں نے جنرل فیض سے پوچھا کہ تم نواز شریف کے ساتھ زیادتی کیوں کررہے ہو تو کہتا ہے نواز شریف کا قد بہت بڑا ہوگیا ہے اسکو کٹ کرنا پڑیگا۔
اس موقع پر مریم نواز عدلیہ میں موجود کرپٹ اور کمپرومائزڈ ججز کے نام سامنے لے آئیں جن میں مظاہر نقوی، اعجازالاحسن، کھوسہ، ثاقب نثار، عظمت سعید شامل ہیں ان میں اب اعجاز الاحسن چیف جسٹس بننے کے خواب دیکھ رہا ہے جس نے نواز شریف کو نااہل کیا تھا۔
چیف آرگنائزر ن لیگ نے کہا کہ جب اسٹیبلشمنٹ نے اس بدبودار گند جس کا نام عمران خان ہے اس گند کے ٹوکرے کو اپنے کاندھوں سے اٹھا کر پھینک دیا تو آج چند ججز نے مل کر یہ گند کا ٹوکرا اٹھا لیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ آج جب عمران خان کی سیاسی موت نظر آرہی ہے تو اسکو سیاسی زندگی دینے کیلئے جنرل فیض کی باقیات جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس اعجازالاحسن ایک مرتبہ پھر میدان میں آگئے ہیں۔
اس موقع پر مریم نواز نے عوام سے سوال کیا کہ اگر اس فتنے کو سپریم کورٹ کے چند ججز کیجانب سے تھپکی ملی یا ریسکیو کیا گیا تو پھر پاکستان کدھر جائیگا؟ انہوں نے ججز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ججز سے سوال ہے کہ جواب دیں وہ بتائیں کہ کیا انکے لائے ہوئے فتنے نے آئی ایم ایف کو کیا لکھ کر نہیں دیا تھا کہ پاکستان میں ہر چیز مہنگی کردی جائیگی۔
مریم نواز نے کہا کہ جس پرویز الہی کو آج تحریک انصاف کا صدر بنایا جارہا ہے یہی وہ پرویز الہی جو کہتا تھا پچھلی اسٹیبلشمنٹ عمران خان کی نیپیاں بدلتی ہے اسی پرویز الہی نے عمران خان کی نیپیاں بدلنے کی ذمہ داری اٹھا لی ہے۔
سینئر نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ وہ پلازے جو انہوں نے لوٹ مار کرکے بنائے تھے انکا پلاسٹر اتر گیا ہے لیکن اس گھڑی چور کا پلاسٹر نہیں اتر رہا۔
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی آج اور بھی قدر آتی ہے کیسا بہادر لیڈر ہے جو مرتی ہوئی بیوی کو چھوڑ کر بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر گرفتاری دینے آگیا۔
مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ عدلیہ میں جو سہولتکار فتنہ عمران خان المعروف گھڑی چور نے ڈھونڈے ہیں چاہے کچھ بھی ہوجائے مریم نواز انکو ایکسپوز کرکے چھوڑی گی۔