spot_img

Columns

Columns

News

Bondi Beach attackers were father and son aged 50 and 24

The attackers behind the Bondi Beach shooting have been identified as a father aged 50 and his 24-year-old son following one of Sydney’s deadliest recent attacks.

Australian resident Naveed Akram denies role after image falsely linked to Bondi Beach shooting

Naveed Akram has publicly denied any involvement in the Bondi Beach shooting after his image was wrongly circulated online, highlighting the dangers of misinformation during breaking news events.

شیر افضل مروت نے تحریکِ انصاف اور علیمہ خان پر مالی بےضابطگیوں کے سنگین الزامات عائد کر دیئے

شیر افضل مروت نے تحریکِ انصاف اور علیمہ خان پر مالی بےضابطگیوں کے سنگین الزامات عائد کر دیئے؛ پی ٹی آئی نے 26 نومبر کے نام پر 38 کروڑ روپے اکٹھے کیے جس کا باقاعدہ کوئی حساب نہیں، فنڈز علیمہ خان اور خدیجہ شاہ کے زیرِ انتظام تھے، وکلاء کو 1 ارب سے زائد روپے دیئے جا چکے، علیمہ خان بشریٰ بی بی کیلئے ایک دن کی مار ہیں۔

Pakistan responds to UNHRC statement, cites judicial process and detention standards

Pakistan has rejected allegations raised in a UN Human Rights Council statement, with sources saying the claims rely on politicised narratives rather than verified facts and risk prejudging matters currently before the courts.

آئی ایم ایف کا اعتراف: پاکستان کی معیشت میں بحالی، مضبوط سرپلس اور اصلاحات میں نمایاں پیش رفت

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کی معیشت نے توقعات سے زیادہ استحکام دکھایا ہے۔ 14 سال بعد کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس، بڑھتے زرمبادلہ ذخائر، افراطِ زر پر مؤثر قابو اور جاری اصلاحات نے اقتصادی بنیادیں مضبوط کی ہیں، اگرچہ موسمیاتی خطرات اور ساختی چیلنجز برقرار ہیں۔ سیلاب سے غذائی قیمتوں میں اضافہ ہوا، مگر مجموعی افراطِ زر قابو میں رہا۔آئی ایم ایف کا اعتراف: پاکستان کی معیشت میں بحالی، مضبوط سرپلس اور اصلاحات میں نمایاں پیش رفت
Newsroomوفاقی حکومت نے عمران خان سمیت دیگر وزرا اعظم اور صدور کا...
spot_img

وفاقی حکومت نے عمران خان سمیت دیگر وزرا اعظم اور صدور کا توشہ خانہ ریکاڈ پبلش کردیا

وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا ریکارڈ  کابینہ ڈویژن کی سرکاری ویب سائٹ پر اپلوڈ کردیا ہے۔توشہ خانہ کا 2002 سے 2023 کا 466 صفحات پر مشتمل ریکارڈ اپلوڈ کیا گیا،توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے والوں میں سابق صدور،سابق وزرا اعظم،وفاقی وزرا اور سرکاری افسران کے نام شامل ہیں جن میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز مشرف، سابق وزیر اعظم شوکت عزیز، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، سابق صدر آصف زرداری، صدر ممنون حسین کے نام شامل ہیں۔

TT Staff Reporter
TT Staff Reporter
Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.
spot_img

وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا ریکارڈ  کابینہ ڈویژن کی سرکاری ویب سائٹ پر اپلوڈ کردیا ہے۔توشہ خانہ کا 2002 سے 2023 کا 466 صفحات پر مشتمل ریکارڈ اپلوڈ کیا گیا،توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے والوں میں سابق صدور،سابق وزرا اعظم،وفاقی وزرا اور سرکاری افسران کے نام شامل ہیں جن میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز مشرف، سابق وزیر اعظم شوکت عزیز، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، سابق صدر آصف زرداری، صدر ممنون حسین کے نام شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سابق وزیر اعظم نواز شریف، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، سابق وزیر اعظم عمران خان کا توشہ خانہ ریکارڈ بھی اپلوڈکیا گیاہے،ویب سائٹ پرموجودہ وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر عارف علوی کا توشہ خانہ ریکارڈ بھی اپلوڈ کیا گیا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک عدد ڈائمنڈ گولڈ گھڑی مالیت ساڑھے8  کروڑ روپے ، کلف لنکس مالیت56  لاکھ70 ہزار، ایک عدد پین مالیت 15 لاکھ،ایک عددانگوٹھی مالیت87 لاکھ 5 ہزار ہے ،تمام چیزیں 2 کروڑایک لاکھ 78 ہزار روپے میں خریدیں،اس کے علاوہ عود کی لکڑی کا بکس اور2 پرفیوم مالیت 5 لاکھ روپے جو بغیر ادائیگی کے حاصل کی گئیں،ایک عدد رولیکس گھڑی مالیت 15 لاکھ روپے صرف2 لاکھ 94 ہزار روپے ادا کرکے حاصل کی گئی۔

 

سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک رولیکس گھڑی مالیت9 لاکھ روپے، ایک اور لیڈیز رولیکس گھڑی مالیت 4 لاکھ، ایک آئی فون مالیت 2 لاکھ 10 ہزار، دو جینٹس سوٹس مالیت 30 ہزار،4 عدد پرفیوم مالیت 35 ہزار،30 ہزار،26ہزار،40 ہزار، ایک پرس مالیت 6ہزار،ایک لیڈیز پرس مالیت18 ہزار، ایک عدد بال پین مالیت28 ہزار روپے ہے ، صرف3 لاکھ 38 ہزار 600 روپے اداکرکے حاصل کئے گئے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی توشہ خانہ سے قیمتی تحائف حاصل کئے، جن کی ترتیب درج ذیل ہے، صدر علوی نے ایک تسبیح مالیت5 لاکھ 76 ہزار 500 ،ایک عدد پین مالیت1 لاکھ 30ہزار،کلف لنکس مالیت 2 لاکھ 12 ہزار450 روپے، ایک عدد گھڑی مالیت ایک کروڑ75 لاکھ روپے،ایک عدد انگوٹھی3 لاکھ 27 ہزار،عود لکڑی کی دو پکٹس(pickets )مالیت 3 لاکھ، دو عدد پرفیوم مالیت 1 لاکھ 75 ہزار روپے کوئی رقم دیئے بغیر رکھ لئے۔صدر مملکت نے ایک سلور کی کیٹل مالیت سوا لاکھ روپے، ایک عدد شیلڈ جس کی مالیت معلوم نہیں،47 ہزار 500 روپے ادا کرکے حاصل کیں۔

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے مرسیڈیز بینزکارمالیت 42 لاکھ 55 ہزار919روپے تھی جو صرف6 لاکھ 36ہزار888 روپے اداکرکے حاصل کی گئی،اس کے علاوہ ایک عدد رولیکس گھڑی مالیت 11 لاکھ 85 ہزار،ایک عدد کلف لنکس مالیت 25 ہزار، 4 یادگاری سکے مالیت 15ہزار روپے تھی جو 2 لاکھ 43 ہزار روپے کے عوض حاصل کی گئیں،سابق وزیراعظم نوا زشریف نے ایک عدد گھڑی مالیت ساڑھے 7 لاکھ روپے تھی جو 1 لاکھ 48ہزار روپے میں خریدی،قائد ن لیگ نے ایک عدد گھڑی مالیت 10 لاکھ 5 ہزار روپے ،دوپرفیومز پر مشتمل بکس مالیت 1 لاکھ 60 ہزار روپے تھی صرف2 لاکھ 40 ہزار روپے میں حاصل کئے گئے۔

فواد حسن فواد کو 2018 19میں لاکھ روپے مالیت کی گھڑی ملی، گھڑی کی 3 لاکھ 74 ہزار روپے قیمت توشہ خانہ میں جمع کروا دی گئی،2018 میں وزیراعظم کے ملٹری سیکرٹری بریگیڈئیر وسیم کو 20 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی ملی ، جو 3 لاکھ 94 ہزار روپے میں حاصل کی گئی۔

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

Read more

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
error: