ACROSS TT

News

Supreme Court directs transfer of Imran Khan to Shifa International Hospital

The Supreme Court has ordered the transfer of Imran Khan from Adiala Jail to Shifa International Hospital for medical assessment and treatment, while directing that his health condition should not be used for political activity or media campaigning.

Saudi Arabia, Turkey and Pakistan sign Makkah Joint Defence Agreement

Saudi Arabia, Turkey and Pakistan have signed the Makkah Joint Defence Agreement at Al-Safa Palace, a trilateral pact under which an armed attack against any one of the three states will be regarded as an attack against them all.

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مکہ مکرمہ میں تاریخی ”مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ“ پر دستخط کر دیئے

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مکہ مکرمہ میں تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ معاہدے کے تحت کسی ایک رکن ملک پر مسلح حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا، جبکہ دفاعی، عسکری اور تزویراتی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں

پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات جولائی 2026 میں پہلی مرتبہ 1.833 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو ملکی تاریخ کی بلند ترین ماہانہ سطح ہے۔ صرف ایک ماہ میں 43 فیصد اضافے کے ساتھ ٹیکسٹائل شعبہ نئے مالی سال کے آغاز میں بھی پاکستان کی برآمدی معیشت کا سب سے بڑا ستون بن کر سامنے آیا۔

Pakistan’s textile exports hit record $1.83 billion in a single month

Pakistan's textile exports reached $1.833 billion in July, the highest monthly figure on record, up 43 percent from June and 9.11 percent on the same month last year. Total exports rose 10 percent to $2.96 billion, with textiles the clear driver.
Newsroomتحریک انصاف ایک دہشتگرد جماعت بن چکی ہے اور ریاست کو اسکے...

تحریک انصاف ایک دہشتگرد جماعت بن چکی ہے اور ریاست کو اسکے ساتھ ویسے ہی نبٹنا چاہیے، مریم نواز

جسٹس کھوسہ اور پانامہ بنچ جس نے نواز شریف کو سسلین مافیا ڈان اور گاڈ فادر کے ناموں سے پکارا امید ہے انکو آج پتہ چل گیا ہوگا کہ اصل میں سسلین مافیا ڈان اور گاڈ فادر کون ہوتا ہے۔

spot_img

مسلم لیگ ن کی قائد مریم نواز نے کہا ہے کہ میرا عوام کیساتھ ہارٹی اور میری اپنی زندگی کے مشکل حالات میں ایک رشتہ بنا مسلم لیگ ن کے ووٹر سپورٹر نے میرے اوپر پہلے اعتماد کیا اور پھر پارٹی نے اسکو تسلیم کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ مجھے پانچ برس جھوٹے کیسز میں اسی ڈر سے  ڈسکوالیفائی رکھا گیا تاکہ میں الیکشن نہ لڑ سکوں انکو پتہ تھا میں الیکشن لڑونگی تو جیتوں گی۔

چیف آرگنائزر ن لیگ نے کہا کہ توہین عدالت تب ہوتی ہے جب فیصلے عدل کیخلاف ہوتے ہیں جب قانون کا دوہرا معیار ہوگا جب قانون میں کسی ایک وہ فیور دی جائیگی تو پھر مریم نواز کا حق ہے اس پر بات کرے عدالت میں پیش ہونے سے وہ گبھراتا ہے جسے پتہ ہو کیس سچا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ یہ بنچ فکسنگ بند ہونی چاہیے کسی فرد واحد کے فیصلے نہیں ہونے چاہییں ایک جج جو بار بار ایک شخص کیخلاف فیصلے دے چکا ہو ذاتی عناد دکھا چکا ہو تو پھر اسی شخص کو بار بار بنچ میں شامل کیوں کیا جاتا ہے۔

مریم نوازنے کہا کہ   وہ کیسا لیڈر ہے جو گھر میں چھپ کر بیٹھ جائے اسکی جان کو تھریٹ ہے وہ خود تو کمرے میں چھپ کر بیٹھ جائے لیکن باہر جن ورکرز کو اپنی حفاظت پر لگایا ہوتا ہے انکی جان کو تھریٹ نہیں۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ ایسا کریں زمان پارک میں بلٹ پروف عدالت بنا دیں اور وہاں انکا کیس چلا دیں اور یہ کیسا تھریٹ ہے جو عدالتوں میں ہوتا ہے اور بقیہ جگہ پھر نہیں ہوتا۔

مریم نواز نے کہا کہ جسٹس کھوسہ اور پانامہ بنچ جس نے نواز شریف کو سسلین مافیا ڈان اور گاڈ فادر کے ناموں سے پکارا امید ہے انکو آج پتہ چل گیا ہوگا کہ اصل میں سسلین مافیا ڈان اور گاڈ فادر کون ہوتا ہے۔

چیف آرگنائزر ن لیگ نے کہا کہ خانہ جنگی کا ماحول اسلئے بنایا جارہا ہے کیونکہ اس نے عدالتوں میں پیش نہیں ہونا  جیل نہیں جانا اسی لیے اپنے گھر میں اس نے دہشتگرد چھپائے ہوئے ہیں گلگت بلتستان سے پولیس بلا کر انکو پنجاب پولیس کے سامنے کھڑا کرکے انکے سرپھٹوائے گئے۔

مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ جو کچھ تحریک انصاف کررہی ہے اس کے بعد کسی کو شک نہیں رہنا چاہے کہ یہ سیاسی جماعت نہیں بلکہ عسکری جماعت ہے جسکا ایجنڈا پاکستان کی تباہی اور ملک میں خانہ جنگی ہے تاکہ ملک کسی صورت نہ چل سکے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ تحریک انصاف ایک دہشتگرد جماعت ہے جو پٹرول بم استعمال کرتے ہیں یہ پٹرول بم سیاسی جماعتیں نہیں بلکہ دہشتگرد جماعتیں استعمال کرتی ہیں پٹرول بم استعمال کرنا سیاسی جماعتوں کا کام نہیں بلکہ دہشتگردوں کا کام ہے اور ریاست کو چاہیے جسطرح دہشتگردوں کیساتھ نبٹا جاتا ہے وہیسے ہی تحریک انصاف کیساتھ نبٹا جانا چاہیے۔

چیف آرگنائزر ن لیگ نے کہا کہ تحریک انصاف کہتی ہے ٹکٹ اسے ملے گی جو جتھے لائیگا جتنے زیادہ پٹرول بم چلائیگا اسے ٹکٹ ملے گی جو ریاست سے لڑائی کریگا اسے ٹکٹ ملے گی جو ڈنڈہ بردار فورس لیکر آئیگا ٹکٹ اسے ملے گی جو جتنا بڑا دہشتگرد ہوگا ٹکٹ اسے ملے گی۔

مریم نواز نے کہا کہ کچے کے علاقے میں جب ڈکیتوں اور چوروں کو پولیس پکڑنے جاتی ہے تو وہ پوری قوت سے پولیس پر حمہ آور ہوتے ہیں اور یہی کچھ زمان پارک میں بھی ہورہا ہے زمان پارک میں ایک شخص حفاظتی حصار میں بنکر میں بیٹھا ہے دہشتگردوں,کالعدم تنظیم کے لوگوں کے ذریعہ ریاست پر حملہ آور ہے۔

ن لیگی لیڈر نے کہا کہ نواز شریف نے جنرل باجوہ اور جنرل فیض کے تب نام لیے تھے جب سیم پیج طاقتور اور عروج پر تھا عمران خان کیطرح نہیں کیا جب طاقت ختم ہوگئی تو نام لینا شروع کردیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس نے بھی اپنی آئینی حدود سے باہر نکل کر کام کیا جس نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی جس نے سیاسی انجیئنرگ کی ہے ادارے کو خود ان لوگوں کا احتساب کرنا چاہیے۔

Read more

میاں نواز شریف! یہ ملک بہت بدل چکا ہے

مسلم لیگ ن کے لوگوں پر جب عتاب ٹوٹا تو وہ ’نیویں نیویں‘ ہو کر مزاحمت کے دور میں مفاہمت کا پرچم گیٹ نمبر 4 کے سامنے لہرانے لگے۔ بہت سوں نے وزارتیں سنبھالیں اور سلیوٹ کرنے ’بڑے گھر‘ پہنچ گئے۔ بہت سے لوگ کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر مظاہروں سے چوری چھپے منع کرتے رہے۔ بہت سے لوگ مریم نواز کو لیڈر تسیلم کرنے سے منکر رہے اور نواز شریف کی بیٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے۔

Celebrity sufferings

Reham Khan details her explosive marriage with Imran Khan and the challenges she endured during this difficult time.

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
spot_img

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.