جو کام دشمن 75 برس میں نہ کرسکا وہ اقتدار کی ہوس میں لبادہ اوڑھے سیاسی گروہ نے کردکھایا، آئی ایس پی آر

مذموم منصوبہ بندی کے تحت گھناؤنی کوشش کی گئی کہ فوج اپنا فوری ردِ عمل دے تاکہ اسکو پنے مذموم سیاسی مقاصد کےلیے استعمال کیا جاسکے لیکن فوج کے سنجیدہ ردعمل نے اس سازش کو ناکام بنا دیا۔

رجانک روان اِنت… 0 / 3 اسلیں نبشتہ بوانیت

A combination file photo is shown of Director-General ISPR Maj Gen Ahmed Sharif alongside the ISPR headquarters at Rawalpindi. — FILE/ISPR/THE THURSDAY TIMES
A combination file photo is shown of Director-General ISPR Maj Gen Ahmed Sharif alongside the ISPR headquarters at Rawalpindi. — FILE/ISPR/THE THURSDAY TIMES
یہ تحریر سنیںجو کام دشمن 75 برس میں نہ کرسکا وہ اقتدار کی ہوس میں لبادہ اوڑھے سیاسی گروہ نے کردکھایا، آئی ایس پی آر2 منٹ · آلے کی آواز0:00 / 1:41

پاک فوج کے ترجمان ادارہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 9 مئی کا دن ایک سیاہ باب کے طور پر یاد رکھا جائیگا جب عمران خان کی گرفتاری کے بعد فوج مخالف نعرہ بازی کروائی گئی۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ جو کام دشمن 75 برس میں نہ کرسکا وہ اقتدار کی ہوس میں لبادہ اوڑھے ایک سیاسی گروہ نے کردکھایا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ  شر پسند عناصر عوامی جذبات کو خود غرض مقاصد کی تکمیل کے لیے ابھارتے رہے۔

آئی ایس پی آر اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جو منصوبہ ساز، سہولت کاراور بلوائی ان کاروائیوں میں ملوث ہیں ان کی شناخت کر لی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کیمطابق:۔

اعلامیے کے مطابق مذموم منصوبہ بندی کے تحت گھناؤنی کوشش کی گئی کہ فوج اپنا فوری ردِ عمل دے تاکہ اسکو پنے مذموم سیاسی مقاصد کےلیے استعمال کیا جاسکے لیکن فوج کے سنجیدہ ردعمل نے اس سازش کو ناکام بنا دیا۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیہ  کے مطابق ہمیں اچھی طرح علم ہے اس کے پیچھے جماعت کی شر پسند قیادت کے احکامات، ہدایات اور مکمل پیشگی منصوبہ بندی شامل ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ان عناصر کی شناخت کر لی گئی ہے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

گفتگو

اس خبر پر رائے دی جا سکتی ہے۔ ہر تبصرہ شائع ہونے سے پہلے ایک ایڈیٹر پڑھتا ہے۔

ابھی کسی نے کچھ نہیں کہا۔ آپ پہلے ہوں۔

ناشر Thursday Media International thursday.media