فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے سربراہ میجر جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ فوج اپنے سربراہ جنرل عاصم منیر کی قیادت میں متحد ہے، فوج اندرونی شرپسندوں اور بیرونی دشمنوں کی کوششوں کے باوجود متحد رہے گی، فوج میں کسی نے بھی استعفیٰ نہیں دیا اور نہ ہی کسی نے حکم عدولی کی ہے، فوج کو تقسیم کرنے کا خواب ہمیشہ خواب ہی رہے گا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ آرمی چیف سمیت تمام عسکری قیادت دل و جان سے جمہوریت کی حمایت کرتی ہے اور کرتی رہے گی جبکہ مارشل لاء کے نفاذ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔