اسلام آباد—وفاقی وزیرِ خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 8 روپے کمی کی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 5 روپے کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول 262 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 253 روپے فی لیٹر دستیاب ہو گا۔
اسحاق ڈار نے بتایا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 164 روپے 7 پیسے فی لیٹر برقرار ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 147 روپے 68 پیسے فی لیٹر ہو گی۔
مئی کے دوران پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 20 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے کمی کی گئی ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہم عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہیں۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہو گا۔