لندن/اسلام آباد—گزشتہ ماہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے ہوا جس کے بعد آج آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی میٹنگ میں سٹینڈ بائی ایگریمنٹ کو منظور کر لیا گیا ہے۔
عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کی میٹنگ کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان کو 1.2 ارب ڈالرز فراہم کیے جا رہے ہیں جبکہ باقی رقم یعنی 1.8 ارب ڈالرز رواں برس نومبر اور آئندہ سال فروری میں دوبارہ جائزوں کے بعد دیئے جائیں گے۔
آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو طے شدہ پالیسیز پر سختی کے ساتھ عمل کرنے کا بھی کہا گیا ہے، آئی ایم ایف کے مطابق یہ پروگرام پاکستان کی معیشت کو فوری طور پر سہارا دینے کیلئے ہے جس سے پاکستان کو اندرونی و بیرونی توازن برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔