اسلام آباد—وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے تین ارب ڈالر کی منظوری کے بعد آج اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کی رقم موصول ہوگئی ہے۔
وزیر خزانہ کیمطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں رواں ہفتہ کے دوران 4.2 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد کل اس ہفتہ کے اختتام تک پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچ جائینگے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان تیزی سے اب ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے اور یہ ہم سب کا اب فرض ہے کہ اس ترقی کے سفر کو قائم رکھیں۔ اس موقع پرانہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اوراپنی معاشی ٹیم کا ساتھ دینے پر بھی شکریہ ادا کیا۔