اسلام آباد—پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار، کاروباری ہفتہ کے پہلے روز 100 انڈیکس 24 ماہ کے بعد 48 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ہے۔
ہنڈرڈ انڈیکس 1028 پوائنٹس اضافہ کے بعد 48 ہزار 104 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے جو کہ دو سال کی بلند ترین سطح ہے۔
کاروباری ہفتہ کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 286 روپے 75 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے کے اضافہ کے بعد 292 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔