پیرس/ ریاض—برازیلین فٹبال ٹیم کے کپتان اور فارورڈ ونگر کھلاڑی ”نیمار ڈی سلوا سینٹوس جونئیر“ نے فرانسیسی فٹبال کلب پیرس سائنٹ جرمین کو خیرباد کہہ کر سعودی پرو لیگ کے فٹبال کلب “الہلال” میں شمولیت اختیار کر لی۔
سعودی عرب کے فٹبال کلب ”الہلال“ نے تقریباً 94 ارب روپے میں دو سالہ معاہدے کے تحت برازیلین سٹار فٹبالر کی خدمات حاصل کی ہیں جو کہ پیرس سائنٹ جرمین میں ان کی آمدن سے تقریباً 6 گنا زیادہ ہے۔
اس سے پہلے فٹبال کے عالمی کپ کے چیمپئن لیونل میسی بھی جون میں پیرس سائنٹ جرمین سے راہیں جدا کر چکے ہیں جس کے بعد اب ان کے قریبی دوست نیمار جونیئر نے بھی پیرس سائنٹ جرمین کو خیرباد کہہ دیا ہے۔
سعودی پرو لیگ میں پرتگیزی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو، فرانسیسی فٹبالر کریم مصطفیٰ بینزیما، الجزائر کی قومی فٹبال ٹیم کے کپتان ریاض کریم محریز، سینیگال کے فارورڈ سٹار فٹبالر ساڈیو مانے، فرانس کے مڈ فیلڈر اینگولو کانتے اور دیگر اہم کھلاڑی بھی ہیں۔