آفیشل سیکریٹس ترمیمی بل اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط نہیں کیے، عارف علوی

میں نے آفیشل سیکرٹس ترمیمی بل 2023 اور پاکستان آرمی ترمیمی بل 2023  دستخط نہیں کیے کیونکہ میں ان قوانین سے متفق نہیں تھا۔

Raaye dein

Tarjuma ho raha hai… 0 / 3 Asal tehreer parhein

President Arif Alvi is shown signing off on a bill. — FILE/THE THURSDAY TIMES
President Arif Alvi is shown signing off on a bill. — FILE/THE THURSDAY TIMES

اسلام آباد—صدرِ مملکت عارف علوی نے  “ایکس” سابقہ ٹویئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدا گواہ ہے کہ میں نے آفیشل سیکریٹس ترمیمی بل 2023 اور پاکستان آرمی ترمیمی بل 2023 پر دستخط نہیں کیے کیونکہ میں ان قوانین سے متفق نہیں تھا۔

صدر عارف علوی کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں لکھا گیا ہے کہ میں نے اپنے عملہ سے کہا تھا کہ وہ ان بلوں کو دستخط کے بغیر مقررہ وقت کے اندر واپس بھیج دیں تاکہ انہیں غیر مؤثر بنایا جا سکے جبکہ میرے بار بار پوچھنے پر مجھے یقین بھی دلایا گیا کہ میری ہدایات پر عمل کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ مجھے آج معلوم ہوا ہے کہ میرے عملہ نے میری مرضی کے برخلاف میرے حکم کی تعمیل نہیں کی، اللّٰه سب جانتا ہے اور وہ مجھے معاف فرمائے گا جبکہ میں ان تمام لوگوں سے بھی معافی مانگتا ہوں جو ان بلوں کی وجہ سے متاثر ہوں گے۔

TT News Desk

News from The Thursday Times' news desk.

More from this desk

The Thursday Times, every morning

The day’s stories that matter, the argument, and what readers read most, in one email before work.

Free. One click to stop, any time.

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

Published by Thursday Media International thursday.media