پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

نگران حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا گیا۔

رجانک روان اِنت… 0 / 3 اسلیں نبشتہ بوانیت

A file photo is shown of a motorcyclist fueling up at a Karachi petrol station in 2022.
A file photo is shown of a motorcyclist fueling up at a Karachi petrol station in 2022.

اسلام آباد—نگران حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا گیا۔

یٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 40 روپے کمی کی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 15 روپے کمی کی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول 283 روپے 38 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 303 روپے 18 پیسے فی لیٹر دستیاب ہو گا۔

نگران حکومت کی جانب سے مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 22 روپے 43 پیسے کمی کی گئی ہے، نئی قیمت 214 روپے 85 پیسے فی لیٹر ہو گی۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گا۔∎

گفتگو

اس خبر پر رائے دی جا سکتی ہے۔ ہر تبصرہ شائع ہونے سے پہلے ایک ایڈیٹر پڑھتا ہے۔

ابھی کسی نے کچھ نہیں کہا۔ آپ پہلے ہوں۔

تھرسڈے ٹائمز شائع کرتا ہے Thursday Media International