الیکشن کا چاند مبارک ہو، اب 8 فروری کو الیکشن ہو جائے گا، بلاول بھٹو زرداری

الیکشن کا چاند مبارک ہو، اب عدالت نے کہا ہے تو 8 فروری کو الیکشن ہو جائے گا، پیپلز پارٹی کو کبھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی، اب بھی لیول پلیئنگ فیلڈ کی امید نہیں ہے۔

Join the conversation

Translating from the Urdu… 0 of 2 Read the original

A file photo is shown of foreign minister Bilawal Bhutto-Zardari at Garhi Khuda Bakhsh.
A file photo is shown of foreign minister Bilawal Bhutto-Zardari at Garhi Khuda Bakhsh.
Listen to this articleالیکشن کا چاند مبارک ہو، اب 8 فروری کو الیکشن ہو جائے گا، بلاول بھٹو زرداری1 min · device voice0:00 / 1:18

کراچی (تھرسڈے ٹائمز) — پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سپریم کورٹ کی جانب سے عام انتخابات کے انعقاد کی تاریخ کے حکم پر کہا ہے کہ “آپ سب کو الیکشن کا چاند مبارک ہو، عدالت نے کہا ہے تو اب 8 فروری کو الیکشن ہو جائے گا”۔

بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں فلاحی تنظیم کے تحت چلنے والے مختلف اداروں کا دورہ کیا جس کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ سب کو الیکشن کا چاند مبارک ہو، بہتر ہوتا کہ سپریم کورٹ کو مداخلت نہ کرنا پڑتی لیکن اب عدالت نے کہا ہے تو 8 فروری کو انتخابات ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو ماضی میں بھی کبھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی مگر اس کے باوجود ہم کامیاب ہوئے، اب بھی ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ کی امید نہیں ہے مگر اس بار بھی پیپلز پارٹی کامیاب ہو گی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ ابھی تک تحریکِ انصاف کے ساتھ اتحاد کا فیصلہ نہیں ہوا، تحریکِ انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو میثاقِ جمہوریت میں شامل ہونا چاہیے۔

TT Newsdesk

Breaking news from The Thursday Times' newsdesk.

More from this desk

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

Published by Thursday Media International thursday.media