کراچی/اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار، آج کاروباری ہفتہ کے آخری دن کے اختتام تک ہنڈرڈ انڈیکس 1129 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، سٹاک ایکسچینج میں 55 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور ہو گئی۔
ہنڈرڈ انڈیکس میں 1129 پوائنٹس اضافہ کے بعد سٹاک ایکسچینج 55 ہزار 391 پوائنٹس پر پہنچ گیا اور ماضی کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے، کاروباری ہفتہ کے دوران سٹاک مارکیٹ مسلسل بہتری کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 13 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 287 روہے 03 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے اضافہ کے بعد ڈالر 288 روپے کی سطح پر آ گیا ہے.