— اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار، آج کاروباری ہفتہ کے پہلے دن کے اختتام تک ہنڈرڈ انڈیکس میں 1132 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ سٹاک ایکسچینج میں تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کرنے کے بعد بھی بہتری کا سفر جاری ہے۔
ہنڈرڈ انڈیکس میں 1 ہزار 132 پوائنٹس اضافہ کے بعد سٹاک ایکسچینج میں 56 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور ہو گئی ہے، کاروباری دن کے اختتام تک سٹاک ایکسچینج 56 ہزار 523 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 77 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 287 روپے 80 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک روپے اضافہ کے بعد ڈالر 289 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔.